وزیراعظم شہباز شریف کا بیرون ملک صحافیوں کو آموں کا تحفہ، ’مینگو ڈپلومیسی اِن ایکشن ہے‘
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
پاکستان کے آم نہ صرف اپنے ذائقے کی وجہ سے مشہور ہیں بلکہ یہ خارجہ پالیسی میں بطور تحفہ بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔ اوراس تحفے کے لیے ’مینگو ڈپلومیسی‘ کی اصطلاح عام ہے۔
حال ہی میں اس اصطلاح کا استعمال سوشل میڈیا پر اس وقت دیکھنے میں آیا جب پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے چند صحافیوں کو آموں کا تحفہ بھیجا اور انہوں نے اس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیں۔
سفینہ خان نے ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دنیا کے بہترین پاکستانی آم بھیجنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ اس میٹھے تحفے کے لیے شکر گزار ہوں۔ پاکستان کے ذائقے کی ایسی نمائندگی کوئی اور چیز نہیں کر سکتی جیسے ہمارے آم کرتے ہیں۔
Thank you so much, Prime Minister of Pakistan, Muhammad Shahbaz Sharif, for sending the world’s best Pakistani mangoes.
— Safina Khan (@SafinaKhann) July 26, 2025
شمع جونیجو نے لکھا کہ ’مینگو ڈپلومیسی‘ کا ایک خوبصورت انداز۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس میٹھے تحفے کے لیے شکریہ جو ہمارے بھرپور ورثے اور آپس کے رشتوں کی یاد دلاتا ہے۔ اللہ کرے کہ ان آموں کی مٹھاس ہمیں ہم آہنگی، محبت اور مثبت تعلقات کی طرف لے جائے۔
A beautiful gesture of mango diplomacy thank you, PM @CMShehbaz Sahib, for this sweet reminder of our rich heritage and the bonds that unite us. May the sweetness of these mangoes inspire harmony, warmth, and fruitful connections ahead.
And special thanks to Mera piyara bhai… pic.twitter.com/Y5cuK4WcG5
— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) July 27, 2025
مشعل لکھتی ہیں کہ ’لاہور سے لندن مینگو ڈپلومیسی ایکشن میں ہے‘۔ انہوں ںے کہا وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ہمارے خاندان کو آم بہت پسند ہیں لیکن شمع جونیجو کو اس بار کمی محسوس ہو گی۔
From Lahore to London – Mango Diplomacy in action ????????
Thank you Prime Minister @CMShehbaz for the surprise present! Absolutely love mangoes in this family but @ShamaJunejo is going to be missing out ???? pic.twitter.com/hIiGvwru9r
— Michelle Kazi (@Michelle_Kazi) July 27, 2025
اظہر جاوید نے لکھا کہ مینگو ڈپلومیسی وزیراعظم شہباز شریفکی جانب سے پاکستان کا خاص تحفہ آم لندن میں موصول ہوا۔ خوشبو نے پاکستان کی یادیں تازہ کردیں۔
مینگو ڈپلومیسی وزیراعظم شہباز شریف @CMShehbaz کی جانب سے پاکستان کا خاص تحفہ آم لندن میں موصول ہوا خوشبو نے پاکستان کی یادیں تازہ کردیں صدر مسلم لیگ ن برطانیہ @ahsandar066 کا تحفہ پہنچانے کا شکریہ pic.twitter.com/K00731e3ws
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) July 26, 2025
ایک ایکس صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وزیر آعظم شہباز شریف کی جانب سے بیرون ملک لوگوں کو آم بھجوائے جارہے ہیں، وہ سارے پی ٹی آئی کے لوگ جلدی جلدی لائن میں لگ جائیں جو اس جماعت کو گالیاں نکالتے ہیں ان سب کو آم بھجوائے جارہے ہیں۔
وزیر آعظم شہباز شریف کی جانب سے بیرون ملک لوگوں کو آم بھجوائے جارھے ھیں،جلدی جلدی لائن میں لگ جائیں وہ سارے اوور سیز یوتھئے جو اس جماعت کو گالیاں نکالتے ھیں ان سب کو آم بھجوائے جارھے ھیں۔
— صحرانورد (@Aadiiroy2) July 27, 2025
فیاض شاہ نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے آموں کا تحفہ بھجوائے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ اوقات رہ گئی ہے وزیراعظم پاکستان کے عہدے کی۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
اب یہ اوقات رہ گئی ہے وزیراعظم پاکستان کے عہدے کی ????????♂️ pic.twitter.com/XyzGb9XT8t
— Fayyaz Shah (@RebelByThought) July 27, 2025
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو فوری طور کچھ پاکستانی صحافیوں کو بھی آم کا تحفہ دینا ہوگا، ورنہ جان خلاصی نہیں ہوگی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کو فوری طور کچھ پاکستانی صحافیوں کو بھی آم کا تحفہ دینا ہوگا، ورنہ جان خلاصی نہیں ہوگی،
آم کو عام کرو، محروم صحافیوں کو رام کرو
— Anwar Zeb (@IMAnwarZeb) July 27, 2025
ببببببببب
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف شہباز شریف کا کو آم بھجوائے پاکستان کے صحافیوں کو کی جانب سے کرتے ہوئے لکھا کہ کا تحفہ کے لیے
پڑھیں:
تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پُرامن شہریوں کی شہادت قابل مذمت ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل تیراہ کے علاقے باغ میدان میں خوارج کی فائرنگ سے پرامن شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں: تیراہ واقعہ: وزیراعلیٰ کے پی کا جاں بحق افراد اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان
انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے مکروہ عزائم ہمارے قومی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ ہم دہشتگردوں اور دہشتگردی کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعے کے تناظر میں قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں کا جرگہ پشاور طلب کرلیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جرگے کا مقصد مقامی عوام کے تحفظات اور جذبات کو سننا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لیے ایک، ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کے لیے 25، 25 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت پائیدار امن، عوامی تحفظ اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: دہشتگردوں کے مقابلے میں پولیس کی اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی کیسے کام کرے گی؟
وزیراعلیٰ کے مطابق حالیہ آل پارٹیز کانفرنس میں انہی معاملات پر سنجیدہ غور کیا گیا اور اب عمائدین و مشران کے ساتھ جرگوں کا سلسلہ ڈویژنل اور پھر صوبائی سطح پر اگلے ہفتے سے شروع ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اظہار افسوس تیراہ شہباز شریف علی امین گنڈاپور فائرنگ قابل مذمت وزیراعظم پاکستان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز