Jang News:
2026-07-24@01:46:06 GMT

اسٹاک مارکیٹ کی بلند سطح پر وزیراعظم شہباز شریف خوش

اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT

اسٹاک مارکیٹ کی بلند سطح پر وزیراعظم شہباز شریف خوش

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کو سرمایہ کاروں کا عوام دوست بجٹ پر اعتماد قرار دیا ہے۔

ق لیگی وفد سے ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ معاشی ترقی کا سفر شروع ہوگیا ہے، پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 2 ہزار 328 پوائنٹس اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 24 ہزار 352 کی سطح پر بند ہوا۔

انہوں نے مئی میں ترسیلات زر میں اضافے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ گزشتہ ماہ ترسیلات زر میں 3 اعشاریہ 7 ارب ڈالر موصول ہوئے جو گزشتہ سال مئی سے 13 اعشاریہ 7 فیصد زیادہ ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ترسیلات زر میں اضافہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اوورسیز پاکستانیوں کے بڑھتے اعتماد کا ثبوت ہے۔

ق لیگی وفد نے ملاقات کے دوران وفاقی بجٹ پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری