ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ سمندر پار پاکستانیوں کا حکومت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیرون ملک میں مقیم پاکستانوں کا حکومتی پالیسیوں پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ رواں مالی سال ترسیلات زر کی مد میں 34.9 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو کہ پچھلے مالی سال کے مقابلے 28.
انہوں نے کہا کہ مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں 3.7 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 13.7 فیصد زیادہ ہیں۔
وزیراعظم نے کاہ کہ ترسیلات زر میں اضافہ حکومتن کی معاشی پالیسیوں پر سمندر پار پاکستانیوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے، حکومت کے معاشی اقدامات اور اگلے مالی سال کے لئے عوام دوست بجٹ ملک کے روشن مستقبل کی نوید ہیں۔
وزیراعظم نے ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہونے پر حکومت کی معاشی ٹیم کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ترسیلات زر میں
پڑھیں:
ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، معاشی استحکام آ چکا، اب جی 20 میں شمولیت ہدف ہے، اسحاق ڈار
نیویارک(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے سرتوڑ کوششیں کی گئیں، کوئی یہ نہ سمجھے کہ حکومت نے ان کے لیے کوشش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ پاکستان کی بیٹی ہیں اور اس حوالے سے کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔ تحریک عدم اعتماد مشکل فیصلہ تھا۔ پی ٹی آئی حکومت 6 ماہ اور رہتی تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔ اب ہمارا ہدف پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سنجیدہ کوششوں سے معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا گیا۔
اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی یہ نہ بتائے کہ ہم نے عافیہ صدیقی کےلیے کوشش نہیں کی، ہم نے ان کی رہائی کے لیے سرتوڑ اقدامات کیے۔ وہ پاکستان کی بیٹی ہے اور کوئی اس بارے میں غلط فہمی میں نہ رہے۔
نائب وزیراعظم نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک دیوالیہ ہو چکا ہوتا۔ ڈیفالٹ کا خطرہ اب ہمیشہ کے لیے دفن ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریکِ عدم اعتماد ایک مشکل فیصلہ تھا، لیکن وہ ملک کے مفاد میں کیا گیا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سال میں حکومتی پالیسیوں کی بدولت معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے اور عالمی مالیاتی ادارے بھی اب پاکستان کی معاشی کارکردگی کے معترف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جی ڈی پی گروتھ میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا ہے۔
آخر میں نائب وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمارا ہدف ہے کہ پاکستان کو جلد جی 20 ممالک کی صف میں شامل کیا جائے۔
Post Views: 5