Daily Ausaf:
2025-07-29@04:25:15 GMT

بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے استعفی دے دیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT

بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

ذرائع کے مطابق محمد یوسف نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ تعینات تھے ، محمد یوسف نے استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ، محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ میں بطوربیٹنگ کوچ ٹیم مینجمنٹ کا حصہ تھے ، محمد یوسف نے نجی مصروفیات کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: محمد یوسف نے

پڑھیں:

انگلینڈ بھارت ٹیسٹ کے دوران پاکستانی شائق کو شرٹ ڈھانپنے کی ہدایت

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں جاری چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک پاکستانی شائقِ کرکٹ کو اپنی قومی ٹیم کی جرسی پہننے پر سیکیورٹی اہلکار کی جانب سے شرٹ ڈھانپنے کی ہدایت دی گئی، جس پر تنازع کھڑا ہو گیا، میزبان کلب لنکاشائر نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’کھیل کو کھیل ہی رہنے دو‘، دانش کنیریا بھارتی ٹیم کی منافقت پر پھٹ پڑے

فاروق نذر نامی پاکستانی شائق نے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی، جس میں انہیں سبز رنگ کی پاکستانی ٹیم کی ٹی شرٹ پہنے اسٹیڈیم میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک سیکیورٹی اہلکار انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مجھے کنٹرول روم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آپ یہ شرٹ ڈھانپ لیں۔ کچھ دیر بعد ایک اور اسٹیوَرڈ شرٹ کو ’’قوم پرستانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے چھپانے کی بات کرتا ہے۔

ویڈیو میں فاروق نذر کو صورتحال پر برہم ہوتے اور شرٹ ڈھانپنے کی بار بار کی گئی درخواستوں پر پریشان ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بعد ازاں ایک پولیس افسر ان سے بات کرنے کے لیے انہیں اسٹیڈیم کے نشستوں والے حصے سے باہر لے جانے کی کوشش کرتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فاروق نذر نے شرٹ چھپانے کے بجائے میدان چھوڑنے کو ترجیح دی۔

برطانیہ میں
انگلینڈ اور بھارت کے میچ میں
ایک پاکستانی کو پاکستان کی شرٹ پہن کر میچ دیکھنے سے روک دیا گیا۔

یہ کیا”بیہودگی اور گھٹیاپن”ہے؟ pic.twitter.com/YoLMBYlxBB

— Asad R Chaudhry (@Asadrchaudhry) July 28, 2025

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ 5 روزہ ٹیسٹ میچ کے کس دن پیش آیا، تاہم لنکاشائر کاؤنٹی کلب نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ کلب کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس واقعے سے باخبر ہیں اور اس کے تمام پہلوؤں اور سیاق و سباق کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت پر پیش آیا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی کشیدگی عروج پر ہے، خصوصاً جون کے آغاز میں ہونے والی مختصر سرحدی جھڑپوں کے بعد اس تناؤ کا اثر دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز، بی سی سی آئی اور پی سی بی کے تعلقات پر بھی پڑا ہے، پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے مابین درمیان 2012-13 کے بعد کوئی باقاعدہ سیریز نہیں ہوئی، جبکہ ٹیسٹ کرکٹ تو 2007-08 سے بند ہے۔

آئی سی سی ایونٹس میں بھی دونوں ممالک کے درمیان میچز کے لیے حالیہ برسوں میں غیر جانبدار مقام کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ کسی ایک ملک کی میزبانی کا تنازع نہ پیدا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: ہربھجن سنگھ کی بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے قبل زہر افشانی

دوسری جانب لنکاشائر کلب حالیہ برسوں میں بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ دی ہنڈریڈ لیگ کی ٹیم ’مانچسٹر اوریجنلز‘ اپنی آمدنی کا 70 فیصد حصہ بھارتی بزنس مین سنجیو گوئنکا کے آر پی ایس جی گروپ کے پاس جانے والا ہے، جو انڈین پریمیئر لیگ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے بھی مالک ہیں۔

لنکاشائر کے چیف ایگزیکٹیو ڈینیئل گڈنی نے ماضی میں بی سی سی آئی کو دی ہنڈریڈ میں شراکت دار بنانے کی تجویز بھی دی تھی۔

یہ واقعہ برطانوی کرکٹ گراؤنڈز میں کھیل سے ہٹ کر سیاسی حساسیت کے اثرات کی ایک تازہ مثال بن کر سامنے آیا ہے، جس پر مختلف حلقوں میں بحث جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انگلینڈ اولڈ ٹریفورڈ بھارت پاکستانی شائق شرٹ کرکٹ

متعلقہ مضامین

  • انگلینڈ بھارت ٹیسٹ کے دوران پاکستانی شائق کو شرٹ ڈھانپنے کی ہدایت
  • انضمام الحق اور سرفراز نے ٹیپ بال کرکٹ کی مقبولیت کو خوش آئند قرار دے دیا
  • شمبن گل کا تاریخی کارنامہ، محمد یوسف کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
  • انگلینڈ کیخلاف ناقص کارکردگی، جسپریت بمراہ کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا امکان
  • آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے عالمی ریکارڈ بنا دیا
  • پاکستان چیمپئنز کی کامیابی کا سلسلہ جاری، ویسٹ انڈیز کو 49 رنز سے ہرا دیا
  • ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو ہوگا
  • ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ہوگا: صدر اے سی سی کا اعلان
  • ناسا کی افرادی قوت میں کمی کا فیصلہ، ملازمین کی تعداد 14 ہزار رہ جائے گی
  • ٹِم ڈیوڈ کی دھواں دھار بیٹنگ، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی ہرا دیا