سابق کرکٹرشعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان نیاز کے لیگل نوٹس کا جواب بھجوا دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
سابق کرکٹرشعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان نیاز کے لیگل نوٹس کا جواب بھجوا دیا shoaib akhtar and noman niaz WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) سابق کرکٹرشعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان نیاز کے لیگل نوٹس کا جواب بھجوا دیا۔
لیگل نوٹس کا جواب ایڈووکیٹ ابوزر سلمان نیازی کی وساطت سے بھیجا گیا،نوٹس میں سابق کرکٹر نے نعمان نیاز کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کوردکردیا۔
نوٹس کے جواب میں کہا بیان لائیوشوکے دوران ایک عام سی گفتگو تھی،بیان کو ہتک آمیزتصورنہ کیا جائے، شعیب اختر نے محض حقائق اور معلومات بیان کیں،
یہ حقیقت ہے نعمان نیازپاکستان کرکٹ ٹیم کے سامان کے انچارج تھے،نعمان نیازاکثرکھلاڑیوں کے بیگ اٹھاتے تھےاس میں کوئی توہین آمیزبات نہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچائنا میڈیا گروپ کے اشتراک سے چین پاکستان فٹ بال دوستانہ میچ کا انعقاد چائنا میڈیا گروپ کے اشتراک سے چین پاکستان فٹ بال دوستانہ میچ کا انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی سے متعلق بڑا اعلان کردیا،تبدیلی کی افواہیں دم توڑ گئیں سکندر رضا زمبابوے میں نسلی تعصب کا شکار پرتگال نے یوئیفانیشنز لیگ کا ٹائٹل دوسری بار جیت لیا آسٹریلیا نے آئندہ برس وائٹ بال سیریز کیلئے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی اسلام آباد کی تمام زونل اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار، ایسوسی ایشنز تحلیل، تمام عہدیداران فارغCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نعمان نیاز
پڑھیں:
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ کیلئے حتمی کیمپ ایک دن کیلئے موخر
کراچی:پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ کیلئے حتمی کیمپ کو ایک دن کیلئے موخر کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حتمی کیمپ اب پیر کی بجائے منگل سے شروع ہوگا، یہ فیصلہ قومی ویمن کرکٹرز کو آرام دینے کی غرض سے کیا گیا ہے، ویمن کرکٹرز نے قبل ازیں 20 روزہ اسکلزاینڈ فٹنس کیمپ میں شرکت کی تھی۔
نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی اور اوول گراؤنڈ پر 2 اگست تک جاری رہنے والے قومی تربیتی کیمپ میں اسکواڈ خصوصی ٹریننگ حاصل کرے گا جبکہ ٹوئنٹی پریکٹس میچز بھی طے ہیں۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ادا کریں گے، جنید خان فاسٹ بولنگ کوچ، طاہر خان خان اسپن بولنگ کوچ ، سعد فیلڈنگ کوچ اور اسفند ٹرینر ہوں گے، آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کا مقصد عالمی کپ کی تیاری کرنا ہے۔
سیریز کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی، نجیحہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، ناتالیہ پرویز، رمین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔
ٹیم 3 اگست کوآئرلینڈ روانہ ہوگی، تین میچز کی سیریز 6 سے 10 اگست تک ڈبلن میں طے ہے۔