وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای کےصدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے یو اے ای کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم
جمعرات کے روز وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے، فیلڈ مارشل و آرمی چیف سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرداخلہ محسن نقوی اور دیگر وفاقی وزرا بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر یو اے ای روانہ۔
اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، دو طرفہ تعلقات و علاقائی امور پر بات چیت متوقع۔#UAEVisit #ShehbazSharif #PakistanUAE #Diplomacy #ForeignRelations pic.
— Tawar-e-Pakistan (@TawarePakistan) June 12, 2025
وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں باہمی تعاون اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
????????????وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات۔ اقتصادی، تجارتی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار۔ pic.twitter.com/TU4KkVgw7h
— Pakhtun Digital (@PakhtunDigital) June 12, 2025
دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا جبکہ پاکستان میں اماراتی سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی، خطے میں امن و استحکام کی کوششوں پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِاعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے پاکستان کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کو سراہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آرمی چیف سید عاصم منیر فیلڈ مارشل متحدہ عرب امارات وزیراعظم شہباز شریف یو اے ایذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف فیلڈ مارشل متحدہ عرب امارات وزیراعظم شہباز شریف یو اے ای وزیراعظم شہباز شریف النہیان سے ملاقات متحدہ عرب امارات یو اے ای
پڑھیں:
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے
دبئی (طاہر منیر طاہر) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف آج 12 جون 2025 کومتحدہ عرب امارات کاسرکاری دورہ کریں گے- اس دورہ کے دوران وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا جس میں نائب وزیر اعظم/ وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ افسران بھی شامل ہوں گے۔
یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، جو باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور متعدد شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔وزیراعظم نواز شریف متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے جس میں متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان سے دوطرفہ ملاقات بھی شامل ہے۔ اعلیٰ سطحی بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی اور تشویش کے وسیع تر دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور کثیر جہتی تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے باہمی فائدہ مند سٹریٹجک پارٹنرشپ کو تقویت دینے، باہمی دلچسپی کے موجودہ شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔
مزید :