وزیراعظم سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف ایک روز کے سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔
ابوظہبی ایئرپورٹ پر شیخ طحنون بن زاید النہیان نے وزیراعظم پاکستان کا استقبال کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی پاکستانی وفد میں شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
رائٹ سائزنگ و میرٹ پر ماہرین کی تعیناتی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، وزیراعظم
فائل فوٹو۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن، اداروں کی رائٹ سائزنگ اور میرٹ پر ماہرین کی تعیناتی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماہرین کی تعیناتی سے متعلق میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ ادارہ جاتی اصلاحات ترجیحات میں شامل ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک تکنیکی ماہرین کی تکنیکی آسامیوں پر تعیناتیاں ہوچکی ہیں، مزید 47 پر تعیناتی کی جا رہی ہے ۔