وزیراعظم اماراتی صدر کی دعوت پر اعلیٰ حکومتی وفد کے ہمراہ ابوظہبی روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر کی دعوت پر اعلیٰ حکومتی وفد کے ہمراہ ابوظہبی روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظبی کے فرمانروا شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر ایک روزہ سرکاری دورے پر یو اے ای روانہ ہو گئے۔

وزیرِ اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا حکومتی وفد بھی ہے، جس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔

اپنے سرکاری دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتِ حال سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔

یہ اہم دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ایک اہم کڑی سمجھا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اقتصادی تعاون کے فروغ اور خارجہ تعلقات کے استحکام کی کوششوں میں مصروف ہے۔ متحدہ عرب امارات پاکستان کا قریبی اتحادی اور قابلِ اعتماد شراکت دار رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی و دیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی و دیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا چیئر مین سی ڈی اے کی بقایا جات کی وصولی کیلئے جامع پلان تشکیل دینے کی ہدایت رائٹ سائزنگ سے عوام پرٹیکس کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی: رکن اقتصادی مشاورتی کونسل پاکستانی پارلیمانی وفد نیویارک اور لندن کے کامیاب دوروں کے بعد برسلز پہنچ گیا پیپلزپارٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کردیا امریکاچین تجارتی معاہدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: حکومتی وفد کی دعوت پر کے ہمراہ

پڑھیں:

وزیر اعظم کا سینئر پی پی رہنما قمر زمان کائرہ سے رابطہ، صحتیابی کیلئے دعا

قمر زمان کائرہ اور وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹوز

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ 

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قمر زمان کائرہ کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قمر زمان کائرہ محبِ وطن سیاستدان ہیں جن کی قومی خدمات قابلِ قدر ہیں، ملک اور قوم کو آپ کی مثبت سوچ، کرادر اور فہم و فراست کی اشد ضرورت ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللّٰہ پاک آپ کو تا دیر سلامت رکھے۔

وزیرِ اعظم کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار پر قمر زمان کائرہ نے ان سے اظہارِ تشکر کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ویزا چھوٹ پر اتفاق
  • وزیر اعظم کا سینئر پی پی رہنما قمر زمان کائرہ سے رابطہ، صحتیابی کیلئے دعا
  • وزیر اعظم کا قمر زمان کائرہ سے ٹیلفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
  • بڑی خوشخبری ؛ یو اے ای کی پاکستانی پاسپورٹ پر ویزہ چھوٹ
  • یو اے ای اور پاکستان نے ایک دوسرے کیلئے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ کو ویزا فری کردیا
  • پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے یو اے ای میں ویزا چھوٹ فعال
  • وزیرِ داخلہ کی وزیرِ اعظم سے ملاقات، زائرین کی نئی پالیسی سے متعلق بریفنگ دی
  • وزیرِ داخلہ کی وزیرِ اعظم کو زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ
  • ٹیکس بیس میں اضافے اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے سے ہی عام آدمی کیلئے ٹیکس میں کمی کے ہدف کا حصول ممکن ہوگا،ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے ثمرات کی بدولت معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • متحدہ عرب امارات میں روزگار کا سنہری موقع