وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ سرکاری دورہ متحدہ عرب امارات
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون 2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے فرمانروا شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر ابو ظہبی پہنچ گئے۔
(جاری ہے)
ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کے بھائی اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان (HH Sheikh Tahnoun bin Zayed Al Nahyan) نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور وزیرِ اعظم کے ہمراہ گاڑی میں صدارتی محل کی جانب روانہ ہوئے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے متحدہ عرب امارات کے
پڑھیں:
وزیرِ اعظم ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گئے
تصویر سوشل میڈیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچے گئے، جہاں وہ اقتصادی تعاون کی تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے۔
باکو پہنچنے پر اعلیٰ سفارتی و حکومتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں خطاب بھی کریں گے اور اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔