وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے روانہ ہو گئے۔ ان کا یہ دورہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر عمل میں آ رہا ہے۔
وزیرِ اعظم اپنے اس دورے کے دوران اماراتی قیادت سے ملاقات کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات، معاشی تعاون، سرمایہ کاری اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
وزیرِ اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی موجود ہے، جس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی شامل ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور اقتصادی و تجارتی روابط کو وسعت دینے کے لیے اہم ثابت ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ابوظہبی شیخ محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات وزیر اعظم محمد شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شیخ محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات وزیر اعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے
پڑھیں:
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے: شہباز شریف
— فائل فوٹووزیرِاعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر گلگت بلتستان کے عوام اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔
وزیرِاعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے جرات، اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا، یہ دن اس عظیم قربانی، عزم اور وطن سے محبت کی یاد دلاتا ہے جس نے خطے کی تاریخ بدل دی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے پُرعزم ہے۔ سیاحت، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور تعلیم کے شعبوں میں جاری منصوبے علاقے کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ترقی کے تمام مواقع فراہم کیے جائیں گے، تاکہ وہ قومی دھارے میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن تجدید کا پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی آزادی، اتحاد اور ترقی کے سفر کو نئی توانائی اور جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ اللّٰہ تعالیٰ گلگت بلتستان اور پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔