پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا، ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا، ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ مسترد کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان کردیا، پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد نے کہا ہم حکومتی معاشی پالیسی کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے اور ہر حد تک جائیں گے، اس کی تمام ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔
پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد نے دیگر پارٹی رہنماں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ امیروں کا بجت ہے غریبوں کے لیے اس میں کچھ نہیں، کسان، مزدور اور طلبا رو رہے ہیں، ان کے لیے کچھ نہیں، کون سا طبقہ ہے جو بجٹ سے خوش ہے؟ ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ کیا جائے، پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں تنخواہوں میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا، حکمرانوں نے اپنے بجٹ میں اضافہ کر لیا، ایک خاتون جس کا خاوند فوت ہو گیا اس کی پنشن بند کر دی جائے گی تو وہ کہاں جائے گی، حکومت نے اتنے سنگدل فیصلے کیے ہیں۔
چوہدری منظور احمد نے کہا کہ غریب اور مزدور کو ریلیف دینے کے بجائے بہانے ڈھونڈے جا رہے ہیں تو جیہات بتائی جا رہی ہیں کہ تنخواہیں اس وجہ سے نہیں بڑھا سکتے یہ کیا تماشہ لگایا ہوا ہے، زراعت کا شعبہ تنزلی کا شکار ہو رہا ہے، کسان کہاں جائے؟ جان بوجھ کر زراعت کے شعبے کو تباہ کر رہے ہیں آپ نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسان، مزدور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں آپ ان کی آمدنی بڑھانے کے بجائے کم کر رہے ہیں ان کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، ہم تما م ٹریڈ یونینز سے رابطے کر رہے ہیں جلد ایک ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے۔
دوسرجانب سندھ اسمبلی میں صوبائی بجٹ کے معاملے پر ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں سندھ اسمبلی میں کل پیش ہونے والے صوبائی بجٹ سے متعلق متحدہ قیادت کو سندھ حکومت سے شدید تحفظات ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے بجٹ 2025-26 بناتے وقت متحدہ کو اعتماد میں نہیں لیا اور نہ ہی ایم کیو ایم کی پیش کردہ تجاویز بجٹ کا حصہ نہیں بنائی گئیں۔ایم کیوایم پاکستان کے ارکان صوبائی اسمبلی کل ہونے والے بجٹ اجلاس میں احتجاج اور بائیکاٹ کے جانے کی حکمت عملی مرتب کریں گے۔اس سلسلے میں جماعت اسلامی اور دیگر اپوزیشن ارکان اسمبلی کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا، اس وقت سندھ اسمبلی کے ایوان میں متحدہ ارکان کی تعداد 36 ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسندھ کا تین ہزار ارب مالیت کا بجٹ کل پیش ہوگا، ٹیکس وصول کی شرح بڑھنے کا امکان سندھ کا تین ہزار ارب مالیت کا بجٹ کل پیش ہوگا، ٹیکس وصول کی شرح بڑھنے کا امکان خیبرپختونخواحکومت نے نئے مالی سال کا بجٹ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے مشروط کردیا اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے، واشنگٹن کو پیشگی اطلاع دیدی گئی: امریکی میڈیا وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات،باہمی تعلقات پر گفتگو،چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھی شرکت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط، جنوبی افریقا 138 رنز پر ڈھیر وزیراعظم شہباز شریف کا بھارت میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ملک گیر احتجاج
پڑھیں:
پیپلزپارٹی نے کراچی کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی‘پی ٹی آئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر و سابق ایم این اے فہیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ صوبائی حکومت و شہری حکومت نے شہر قائد کو لاوارث بنا دیا ہے، سڑکیں تباہ حال ہیں، نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہے، جبکہ شہریوں پر چالانوں کی یورپی طرز کی پالیسی نافذ کی گئی ہے جو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ای چالان سسٹم نافذ کرنے سے پہلے حکومت کو کراچی کو کم از کم بنیادی سہولیات سے آراستہ کرنا چاہئے۔ شہر میں جگہ جگہ گڑھے، ٹوٹے پھوٹے روڈ، ابلتے گٹر اور بے قابو ٹریفک نظام عوام کے لیے عذاب بن چکے ہیں، ایسے حالات میں ای چالان کا نفاذ عوام پر ظلم کے مترادف ہے۔فہیم خان نے بتایا کہ ای چالان کے ذریعے شہریوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں جبکہ محکمہ ایکسائز کی طرف سے گاڑیوں کو مکمل طور پر مالکان کے نام پر کرانے کی کوئی پالیسی بھی واضح نہیں کی ہے جس کی وجہ شہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔ فہیم خان نے سوال اٹھایا کہ جب کیمروں کی آنکھ سے گاڑیاں نظر آ جاتی ہیں تو جرائم پیشہ عناصر کیوں نہیں دکھائی دیتے؟ روزانہ ڈکیتیاں، قتل، اسٹریٹ کرائمز کے واقعات بڑھ رہے ہیں مگر حکومت کی ترجیحات عوام کے مسائل نہیں بلکہ چالانوں سے آمدنی حاصل کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو سب سے پہلے صاف سڑکیں، پینے کا پانی،بغیر لوڈشیڈنگ بجلی، بہتر ٹریفک نظام، روشنی، صفائی اور امن و امان فراہم کیا جائے۔