انڈیا کا مسافر طیارہ گرنے پر یو این چیف کا گہرے رنج و غم کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ایئرانڈیا کے جہاز کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لندن کی جانب اڑان بھرنے والا یہ مسافر بردار طیارہ آج انڈیا کے شہر احمد آباد میں گر کر تباہ ہو گیا جس پر عملے کے ارکان سمیت 242 مسافر سوار تھے۔
سیکرٹری جنرل نے حادثے کی خبر کو ہولناک قرار دیتے ہوئے اس میں ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انڈیا میں اقوام متحدہ کے دفتر نے بھی اس المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور انڈیا کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا پیغام جاری کیا ہے۔بوئنگ ڈریم کمپنی کا تیار کردہ یہ جہاز انڈیا کے معیاری وقت کے مطابق جمعرات دوپہر ایک بج کر 38 منٹ پر احمد آباد کے ہوائی اڈے سے روانہ ہوا جس نے لندن کے گیٹوک ایئرپورٹ پر اترنا تھا۔
(جاری ہے)
اس پرواز میں 169 مسافروں کا تعلق انڈیا، 53 کا برطانیہ، سات کا پرتگال اور ایک کا تعلق کینیڈا سے تھا۔پرواز سے کچھ دیر کے بعد یہ جہاز ایک میڈیکل کالج کے کیمپس کی عمارت پر گر گیا۔ حادثے میں جہاز کے مسافروں سمیت بڑی تعداد میں کالج کے طلبہ اور اساتذہ کے زخمی و ہلاک ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
اس حادثے کی ویڈیو اور تصاویر میں اس جہاز کو نیچی پرواز کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد وہ عمارتوں کے عقب میں غائب ہو جاتا ہے جہاں سے آگ اور دھوئیں کے مرغولے اٹھتے دکھائی دیتے ہیں۔ حادثے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ طیارے کا عقبی حصہ ایک عمارت میں دھنسا دکھائی دیتا ہے۔
جائے حادثہ پر لوگوں کی تلاش اور ان کی زندگی بچانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کا اظہار
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔