طیارہ حادثہ: بوئنگ کمپنی کے شیئرز میں بڑی گراوٹ، ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایئر انڈیا طیارہ حادثے کے بعد، امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے شیئرز پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 8 فیصد گر گئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ 242 افراد کو لے کر لندن کے گیٹوک ایئرپورٹ جا رہا تھا۔
مزید پڑھیں: بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 242 مسافر سوار تھے
فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق، یہ طیارہ بوئنگ 787-8 ماڈل تھا — جو دنیا کے جدید ترین مسافر طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔ حادثے کے فوری بعد بوئنگ نے ایک مختصر بیان میں کہا: “ہم ابتدائی رپورٹس سے باخبر ہیں اور مزید معلومات جمع کر رہے ہیں۔”
ابھی تک حادثے کی وجوہات واضح نہیں ہو سکیں، جبکہ کئی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس واقعے کے اثرات بوئنگ کی ساکھ اور مستقبل کی پیداوار پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انسانیت سرحدوں سے بالاتر: بھارت میں طیارہ حادثے پر پاکستانی قیادت کا اظہارِ افسوس
آئی جی گروپ کے تجزیہ کار کرس بیوشمپ نے کہا: “یہ ایک فوری ردِعمل ہے، اور اس سے بوئنگ کے پچھلے حفاظتی مسائل کی یادیں تازہ ہو گئی ہیں، جو کمپنی کو پہلے ہی پریشان کر چکے ہیں۔”
نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیلی آرتھ برگ کی قیادت میں، بوئنگ اپنی ساکھ کو بہتر بنانے اور پیداوار میں اضافہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن یہ حادثہ عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کر سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
میکسیکو: امریکی ائر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کے شہر کنکون سے نیو جرسی جانے والی امریکی ائر لائن جیٹ بلیو کی فلائٹ دورانِ پرواز سنگین تکنیکی مسائل کا شکار ہو گئی، جس کے باعث مسافر طیارے کو ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ واقعے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جیٹ بلیو فلائٹ 1230 کو لے جانے والا ایئربس A320 طیارہ کنکون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد نیو جرسی کے نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب رواں دواں تھا کہ اچانک پرواز کی اونچائی میں شدید کمی واقع ہوئی۔ اس اچانک جھٹکے کے نتیجے میں متعدد مسافر اور عملے کے افراد زخمی ہوئے۔