ایکس (ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں سابق وزیراعظم پاکستان نے احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے المناک حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کے خاندانوں کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارت میں طیارہ حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں نواز شریف نے احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے المناک حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کے خاندانوں کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ تباہ کن نقصان سرحدوں سے ماورا ہے اور ہمیں ہماری مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم مودی اور ہندوستان کے لوگوں سے میری گہری ہمدردی ہے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

وزیرداخلہ کی شہید میجر زیاد سلیم کی رہائش گاہ آمد، اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ شہید کی والدہ اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ، بہن اور بھائیوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خاندان کا قربانیوں کا قرض قوم نہیں اتار سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہید میجر زیاد سلیم کی بے مثال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ نے کہا کہ شہادت سے کچھ عرصہ قبل ہی بیٹے کی شادی ہوئی تھی، وطن سے عشق جنون کی حد تک تھا۔انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے کے باوجود زیاد ساتھیوں کو بچاتے رہے، زخموں کی بھی پروا نہیں کی،شوہر کے بعد اب بیٹا بھی وطن پر قربان ہو گیا، ہمیشہ وطن اور پاک افواج کے ساتھ کھڑی رہی ہوں اور رہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سلمان اکرم راجہ کی حماد اظہر کی رہائش گاہ آمد، میاں اظہر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا
  • نواز شریف میرے لیڈر ،شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ میں واپسی کا عندیہ دے دیا
  • وزیرداخلہ کی شہید میجر زیاد سلیم کی رہائش گاہ آمد، اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار
  • ایئربلیو طیارہ حادثے کو 15 سال بیت گئے، زخم آج بھی تازہ
  • ایئربلیو طیارہ حادثے کو 15 سال بیت گئے
  • جرمنی میں ٹرین حادثہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
  • وزیرِ اعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پُرامن شہریوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس
  • محسن نقوی کی مظفر آباد میں شہید میجر رب نواز کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے تعزیت
  • امریکی طیارے میں آگ لگ گئی، ہنگامی طور پر مسافروں کا انخلاء
  • اداکارہ عمارہ چوہدری کا تنہا رہنے کا تجربہ، حمیرا اصغر کی موت پر افسوس کا اظہار