نواز شریف، اسحقٰ ڈار اور بلاول بھٹو کا بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر میاں نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت میں طیارہ حادثے اور اس میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ المناک سانحہ سرحدوں سے بالاتر ہے اور ہمیں مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم مودی اور بھارت کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
My heartfelt condolences to the families of the precious lives lost in the tragic Air India plane crash in Ahmedabad.
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) June 12, 2025
چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج احمد آباد کے قریب ایئر انڈیا کی پرواز جس میں تقریباً 240 مسافر سوار تھے، ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی، اس افسوسناک واقعے کے بارے میں سن کر دکھ ہوا، میں بھارت کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
Saddened to hear a tragic incident occurred earlier today. Where an Air India flight with approximately 240 passengers crashed shortly after takeoff near Ahmedabad, India. I express my profound condolences to the people of India.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 12, 2025
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے بھی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ احمد آباد، گجرات میں ایئر انڈیا کی پرواز کے حادثے پر دکھ ہوا، اس المناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
Saddened at the crash of Air India flight in Ahmedabad, Gujarat. Condolences over the loss of precious lives in this tragic incident. Our sympathies are with the families of the victims in this hour of grief.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) June 12, 2025
وزیردفاع خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس المناک حادثے پر ہمیں گہرا دکھ ہے، اور ہم طیارے میں سوار افراد کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔
We are deeply saddened by the tragic crash of #AirIndia Flight AI171 near Ahmedabad today. Our heartfelt condolences go out to the families and loved ones of all aboard. Our thoughts and prayers are with all those affected.
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 12, 2025
واضح رہے کہ آج سہ پہر بھارت کی ریاست گجرات میں احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب برطانیہ کے شہر لندن کے لیے اڑان بھرنے والا ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ ڈاکٹرز کے ہاسٹل کی عمارت پر گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے میں اب تک 200 سے زائد مسافروں کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کیونکہ طیارے پر عملے سمیت 242 مسافر سوار تھے، اور طیارہ شہری آبادی پر گرا ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایکس پر اپنے پیغام میں طیارہ حادثے کا اظہار
پڑھیں:
وزیراعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پرامن شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے وادی تیراہ کے علاقے باغ میدان میں خوارج کی فائرنگ سے پرامن شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پرامن شہریوں پر خوارج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردوں کےمکروہ عزائم ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے،ان کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں اور دہشت گردی کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی تیراہ واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ تیراہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے اور واقعے کے بعد قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں کا جرگہ پشاور طلب کرلیا۔ ان کا کہنا تھاکہ جرگہ طلبی کا مقصد مقامی جذبات اور تحفظات کو سننا ہے، ضلعی انتظامیہ اور ادارے نظم و ضبط برقرار رکھیں۔
وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کیلئے ایک ایک کروڑ اور زخمیوں کیلئے 25، 25 لاکھ روپے پیکج کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت پائیدارامن، عوامی تحفظ اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، آل پارٹیزکانفرنس میں اِنہی واقعات اورمعاملات کو حل کرنے پرسنجیدگی سے غور کرکے تجاویز مرتب کیں، عمائدین اور مشران کے ساتھ جرگوں کا سلسلہ ڈویژنل اور پھر صوبائی سطح پر اگلے ہفتے سے شروع ہوگا۔
چیٹ جی پی ٹی سے احتیاط ؛ اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے اہم مشورہ دے دیا