بھارت کی ریاست گجرات میں احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ ڈاکٹرز کے ہاسٹل کی عمارت پر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ تباہ ہونے پر پاکستانی شخصیات نے بھی اس پر افسوس کا اظہار کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک حادثے کی خبر سن کر دل بہت رنجیدہ ہوا۔ ایئر انڈیا کی ایک پرواز، جس میں تقریباً 240 مسافر سوار تھے، احمد آباد، بھارت کے قریب پرواز کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی۔ میں بھارت کے عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

Saddened to hear a tragic incident occurred earlier today.

Where an Air India flight with approximately 240 passengers crashed shortly after takeoff near Ahmedabad, India. I express my profound condolences to the people of India.

— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 12, 2025

خاتونِ اول اور قومی اسمبلی کی رکن آصفہ بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر کہا کہ بھارت میں طیارے کے ایک المناک حادثے کی خبر نے دل دہلا دیا ہے۔ اس مشکل گھڑی میں ہماری دعائیں اور دلی ہمدردیاں متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

Tragic news emerging of a devastating plane crash in Ahmedabad, India. Our thoughts and prayers are with the victims and their families during this heartbreaking time

— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) June 12, 2025

فخر عالم نے لکھا کہ احمد آباد میں المناک طیارہ حادثے کی خبر سن کر بے حد افسوس ہوا۔ اس سانحے سے متاثر ہونے والے تمام افراد کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے بہت دعائیں ہیں۔

Saddened to hear about the tragic crash of the @Boeing 787 in Ahmedabad. Thoughts go out to all those affected by this tragedy. Prayers for the victims and their families.

— Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) June 12, 2025

صحافی حامد میر نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے، نہ صرف بھارت کے لیے بلکہ پورے خطے کے لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوائی سفر اب بہت غیر محفوظ ہوتا جا رہا ہے۔ میری دعائیں ان تمام مسافروں کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں جو جہاز میں سوار تھے۔

This is a big tragedy not only for India but also for the whole region. Air travel is becoming very unsafe. My prayers for the families and friends of all the passengers who were on board. https://t.co/RHke1mu6Oy

— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) June 12, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احمد آباد انڈین ایئر لائن حادثہ ایئر انڈیا

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انڈین ایئر لائن حادثہ ایئر انڈیا ایئر انڈیا کا اظہار کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: بوئنگ کمپنی کے شیئرز میں بڑی گراوٹ آگئی

ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: بوئنگ کمپنی کے شیئرز میں بڑی گراوٹ آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز

نیویارک / احمد آباد(آئی پی ایس ) ایئر انڈیا کی بوئنگ 787-8 ڈریملائنر پرواز کے احمد آباد میں حادثے کے بعد، امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے شیئرز پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 8 فیصد گر گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ 242 افراد کو لے کر لندن کے گیٹوک ایئرپورٹ جا رہا تھا۔فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق، یہ طیارہ بوئنگ 787-8 ماڈل تھا جو دنیا کے جدید ترین مسافر طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔ حادثے کے فوری بعد بوئنگ نے ایک مختصر بیان میں کہا: “ہم ابتدائی رپورٹس سے باخبر ہیں اور مزید معلومات جمع کر رہے ہیں۔”

ابھی تک حادثے کی وجوہات واضح نہیں ہو سکیں، جبکہ کئی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس واقعے کے اثرات بوئنگ کی ساکھ اور مستقبل کی پیداوار پر بھی پڑ سکتے ہیں۔آئی جی گروپ کے تجزیہ کار کرس بیوشمپ نے کہا: “یہ ایک فوری ردِعمل ہے، اور اس سے بوئنگ کے پچھلے حفاظتی مسائل کی یادیں تازہ ہو گئی ہیں، جو کمپنی کو پہلے ہی پریشان کر چکے ہیں۔”نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیلی آرتھ برگ کی قیادت میں، بوئنگ اپنی ساکھ کو بہتر بنانے اور پیداوار میں اضافہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن یہ حادثہ عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کر سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرائیر انڈیا کا مسافر طیارہ احمد آباد میں گرکر تباہ، 240 سے زائد مسافروں میں سے متعدد ہلاک اسلام آباد ہائی کورٹ: عدالتی حکم کے باوجود شیشہ کیفے سیل کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کو نوٹس، 7 روز میں وضاحت طلب بھارتی جارحیت کے دوران ترکیہ نے ایک سچے اور مضبوط دوست کا کردار ادا کیا جسے پاکستان ہمیشہ یاد رکھے گا، سینیٹر عرفان صدیقی ہم آج بھی پی ٹی آئی کی بچھائی بارودی سرنگیں ہٹا رہے ہیں، احسن اقبال وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے بھارت میں 250 مسافروں سے بھرا ائیر انڈیا کا طیارہ تباہ ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ایئر انڈیا حادثہ، بدقسمت خاندان کی آخری سیلفی وائرل
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بھارت میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار
  • انسانیت سرحدوں سے  بالاتر: بھارت میں طیارہ حادثے پر پاکستانی قیادت کا اظہارِ افسوس
  • جماعت اسلامی ہند نے ایئر انڈیا طیارہ حادثے پر کیا اظہارِ افسوس، تحقیق کا مطالبہ
  • وزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات کا بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
  • احمد آباد طیارہ حادثہ: خوش قسمت بھومی چوہان کی جان کیسے بچی؟
  • بھارت میں طیارہ حادثہ، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر ن لیگ نواز شریف کا اظہارِ افسوس
  • نواز شریف، اسحقٰ ڈار اور بلاول بھٹو کا بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
  • ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: بوئنگ کمپنی کے شیئرز میں بڑی گراوٹ آگئی