نواز شریف کا احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز

لندن(سب نیوز ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارت میں طیارہ حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ایکس پر جاری پیغام میں نواز شریف نے احمد آباد میں ایئرانڈیا کے طیارے کے المناک حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کے خاندانوں کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ تباہ کن نقصان سرحدوں سے ماورا ہے اور ہمیں ہماری مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم مودی اور ہندوستان کے لوگوں سے میری گہری ہمدردی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں،چیئر مین سی ڈی اے شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں،چیئر مین سی ڈی اے جناح گارڈن فیز ون کے لے آئوٹ پلان میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف،سی ڈی اے کا نوٹس،کاپی سب نیوز پر خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی اور عمر ایوب میں گرما گرمی ہوگئی ،ویڈیو سب نیوز پر قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے تنخواہیں بڑھانے کا الزام مسترد کردیا صدر ٹرمپ کے پاک انڈیا ثالثی کے بیانات پر انتہا پسند ہندو بے قابو، امریکی پرچم کی بے حرمتی پاک بھارت جوہری تصادم کے خطرات کا شکار،مذاکرات ناگزیر ہیں،بلاول بھٹو TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نواز شریف

پڑھیں:

آخری متاثرہ شخص کو ریلیف دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی، مریم نواز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وزیر آباد:۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔ متا ثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے لئے امدادی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔ آخری متاثرہ شخص کو ریلیف دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی۔ وزیرآباد کے لوگوں کے لئے الیکٹرک بسوں کا تحفہ لائی ہوں۔ انہوں نے مکمل گھر بہہ جانے والے سیلاب متاثرین کے لئے دس لاکھ اور جزوی گھروں کو نقصان پہنچنے والے متاثرین کے لئے پانچ پانچ لاکھ فی خاندان دینے کا بھی اعلان کیا ۔

وزیر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر آباد کے لوگوں کو پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت مل رہی ہے۔ وزیر آباد کے تمام ر استوں پر ستھرا پنجاب ٹیم کام کر رہی ہے ۔ بتاﺅ وزیر آباد میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کم ہوئیں یا نہیں؟ انہوں نے کہا گوجرانوالہ میں لاہور سے بہتر میٹرو سروس بننے جا رہی ہے۔ خواتین ، بزرگوں اور معذور افراد کے لئے اس بس میں سفر فری ہو گا ۔ بس میں فری وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہو لت بھی ہو گی ۔ لوگ اب وزیر آباد سے گوجرانوالہ صرف بیس روپے میں سفر کر یں گے۔

 صوبے میں سیلابی مشکل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔ ریسکیو اور ریلیف ٹیمیں سیلاب زدگان کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں ۔ سیلاب سے پنجاب میں ایک سو اموات ہوئی ہیں جن پر بہت دکھ ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب کے تمام اداروں نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا، آپ کی وزیر اعلی سیلاب سے لڑنے کے لئے خود میدان میں موجود ہے ۔ پنجاب حکومت نے صرف انسانی جانوں کو ہی نہیں مویشیوں کو بھی محفوظ بنایا۔

انہوں نے سیلابی پانی سے بے گھر ہونے والے متا ثرین کے لئے امدادی رقوم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے گھر مکمل طور پر بہہ گئے انھیں دس جبکہ گھروں کو جزوی نقصان پہنچنے والے متا ثرین کو پانچ لاکھ روپے دئیے جائیں گے ۔ جن کے بڑے جانور پانی میں بہہ گئے انکو پچاس ہزار روپے فی کس دئیے جائیں گے ۔ کسانوں کو ایک ایکڑ کے لئے بیس ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا جب تک ایک ایک سیلاب متاثرہ شخص کو ریلیف نہ دیدوں چین سے نہیں بیٹھوں گی ۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ
  • مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • آخری متاثرہ شخص کو ریلیف دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی، مریم نواز
  • وفاقی حکومت نے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کو اسلام آباد کلب کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا
  • گوجرانوالہ: نوائے وقت کے نیوز ایجنٹ اقبال پرویز وفات پا گئے‘ ختم قل کل ہو گا
  • سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، ایک دن میں 33ہزار مریض رپورٹ
  • غزہ: اسرائیلی عسکری کارروائی میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، یو این کی مذمت
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، قطر سے یکجہتی کا اظہار
  • وسیم بادامی نے عمر شاہ کی اچانک موت کی وجہ بتادی
  • معروف چائلڈ اسٹار، انفلوئنسر انتقال کرگئے