ایک مسافر رمیش معجزانہ طور پربچ گیا ،طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے موجود تھے،بھارتی میڈیا
گجرات کے سابق وزیراعلی روپانی بھی سوار تھے، ایک خاتون دس منٹ تاخیر سے جہاز میں سوار نہ ہوسکیں ، ہاسٹل میں مقیم پانچ طلبا ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے

بھارتی شہر احمد آباد میں سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار عملہ سمیت تمام 241 مسافر ہلاک ہوگئے۔ایک مسافر معجزانہ طور پربچ گیا جس کی شناخت رمیش کے نام سے ہوئی ہے۔ ایک خاتون دس منٹ تاخیر سے ائرپورٹ پہنچنے پر جہاز میں سوار نہ ہوسکیں ۔ حادثے میں ہاسٹل میں مقیم پانچ طلبا ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ائیر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ گرگیا جس میں عملے کے 12 ارکان سمیت 242 مسافر سوار تھے، حادثے کا شکار طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلی روپانی بھی سوار تھے۔طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ سے لندن جارہا تھا کہ ٹیک آف کرنے کے چند سیکنڈز بعد ہی گرکر تباہ ہوگیا،بھارتی میڈیا کا بتانا ہیکہ حادثے کا شکار طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے بھی موجود تھے۔ائیر انڈیا کی پرواز اے آئی 171 احمد آباد ائیرپورٹ سے روانگی کے وقت 322 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے محض 625 فٹ اوپر اڑ سکی اور پھر ٹیکنیکل طور پر گرکر تباہ ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت میں موجود 12 افراد ہلاک ہوئے۔طیارہ حادثے کے بعد جائے حادثہ کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جس میں دھواں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ حادثہ بھارتی وقت کے مطابق 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آیا، حادثے کے بعد احمد آباد ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق اڑان بھرنے کے بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں625 فٹ کی بلندی پر طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔بھارتی ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے قبل ایک بج کر39 منٹ پرکیپٹن نے مے ڈے کی کال دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ حادثے کا شکار بوئنگ 787  طیارہ 11 سال پرانا تھا،دی ہندو کے مطابق ریاستی میڈیکل ایسوسی ایشن کی رپورٹس کے مطابق طیارہ سیدھا بی جے میڈیکل کالج کے انڈرگریجویٹ ہاسٹل کے میس سے ٹکرا گیا، جو میگھانی نگر میں واقع ہے۔آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشنز کی فیڈریشن (ایف اے آئی ایم اے) کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ہاسٹل کے میس میں طلبہ موجود تھے، فیڈریشن کی جانب سے شیٔر کی گئی تصاویر میں طیارے کا ایک حصہ ہاسٹل کی عمارت میں پھنسا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ریاستی حکومت کی جانب سے اب تک کوئی سرکاری تصدیق موصول نہیں ہوئی ہے کہ حادثے میں کتنے طلبہ اور میڈیکل کالج کے عملے کے افراد زخمی ہوئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایٔر انڈیا کا کہنا ہے کہ طیارہ برطانیہ کے گیٹ وِک ایٔرپورٹ جا رہا تھا۔ایک سینئر پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے تقریبا 70سے 80 فیصد علاقہ صاف کر لیا ہے اور جلد ہی باقی علاقہ بھی صاف کر لیں گے۔ایٔر انڈیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ہم اس وقت تفصیلات معلوم کر رہے ہیں اور جلد مزید معلومات فراہم کریں گے،بوئنگ نے کہا کہ اسے ابتدائی رپورٹس کا علم ہے اور وہ مزید معلومات اکٹھی کرنے پر کام کر رہا ہے، بوئنگ (بی اے این) کے شیٔرز پری مارکیٹ میں 6۔8 فیصد گر کر 199۔13 ڈالر کی سطح پر آ گئے۔مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گجرات کے وزیر اعلی، وزیر داخلہ اور پولیس کمشنر سے اس حادثے کے بارے میں بات کی ہے، انہوں نے مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔پروازوں کی ٹریکنگ کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار کی جانب سے  ایکس پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایٔر انڈیا کی پرواز AI171 کے احمد آباد سے لندن جاتے ہوئے حادثے کی اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں، ہمیں طیارے سے آخری سگنل 08:08:51 یو ٹی سی پر موصول ہوا تھا، جو ٹیک آف کے چند سیکنڈ بعد کا تھا۔حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بوئنگ 8-787 ڈریم لائنر تھا، جس کا رجسٹریشن نمبر VT-ANB ہے، یہ انتہائی جدید طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔برطانوی بادشاہ کے شاہی محل کے ترجمان نے کہا ہے کہ شاہ چارلس کو ایٔرانڈیا کی پرواز کو پیش آنے والے حادثے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، پرواز میں 53 برطانوی مسافر بھی سوار تھے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: حادثے کا شکار بھارتی میڈیا ائیر انڈیا ر انڈیا کا کے مطابق گجرات کے سوار تھے کہ حادثے حادثے کے کر تباہ

پڑھیں:

بھارتی رکن پارلیمنٹ نے رافیل طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی

بھارتی پارلیمان (لوک سبھا) کے رکن امریندر سنگھ راجہ نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی فضائیہ کے جدید ترین رافیل طیارے کے گرنے کی تصدیق کردی ہے۔ امریندر سنگھ راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے علاقے بسیانہ ائیر فورس اسٹیشن کے قریب ایک لڑاکا طیارے کا ٹیل گرا تھا، جس پر واضح طور پر ”BS-001“ لکھا ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیل کسی اور طیارے کا نہیں بلکہ رافیل جیٹ کا ہی تھا، جو کہ بھارت کا سب سے مہنگا اور جدید لڑاکا طیارہ سمجھا جاتا ہے۔
امریندر سنگھ راجہ نے مزید انکشاف کیا کہ اس حادثے میں ایک شخص جان بحق اور نو افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی ائیر مارشل نے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کی، تاہم عوامی سطح پر اس واقعے کو ایک ”غیر شناخت شدہ طیارے کے پرزے“ سے تعبیر کیا گیا۔
رکن پارلیمنٹ کے مطابق، بھارتی فضائیہ کی اعلیٰ قیادت نے حقیقت چھپاتے ہوئے اس واقعے کو ایک معمولی تکنیکی خرابی یا شناخت نہ ہونے والے طیارے کا حصہ قرار دیا، حالانکہ شواہد سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ایک تباہ شدہ رافیل جیٹ کا ٹکڑا تھا۔
امریندر سنگھ راجہ نے بھارتی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارتی عوام سے حقائق چھپائے گئے، اور دشمن کے ساتھ حقیقی جھڑپوں میں ہونے والے نقصان کو پوشیدہ رکھا گیا۔‘

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • بھارتی رکن پارلیمنٹ نے رافیل طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی
  • بیجنگ میں تباہ کن بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 30 افراد ہلاک، ہزاروں نقل مکانی پر مجبور
  • نیشنل ہائی وے پر کوسٹر کی چھت پر سفر کرنے والے 2 افراد گرکر جاں بحق
  • جرمنی: ٹرین حادثے میں کم از کم تین افراد ہلاک
  • ایئربلیو طیارہ حادثے کو 15 سال بیت گئے، زخم آج بھی تازہ
  • ایئربلیو طیارہ حادثے کو 15 سال بیت گئے
  • بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مندر میں بھگدڑ، 6 افراد ہلاک
  • امریکی طیارے میں آگ لگ گئی، ہنگامی طور پر مسافروں کا انخلاء
  • موٹروے پر بے قابو بس کھائی میں جاگری، 6 افراد جاں بحق، 24 زخمی
  • ویتنام میں سیاحوں کی بس کے خوفناک حادثے میں بچوں سمیت 10 افراد ہلاک، 12 زخمی