وفاقی بجٹ عوام دشمن ‘ اعدادوشمار کی ہیر پھیر ہے‘معراج الہدیٰ
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کنری(جسارت نیوز) سابق امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہاکہ وفاقی بجٹ عوام دشمن جو اعدادوشمار کی ہیرا پھیری کے ساتھ، سودی لعنت، عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار و آئی ایم ایف کی مکمل غلامی کا بجٹ ہے۔ شہید خلیل احمد کھوکھرایک مردمجاہد اوردعوت دین کے داعی تھے ان کا نظریہ و دعوت زندہ اور مشن جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں کنری میں گزشتہ روزٹریفک حادثے میں شہید ہونے والے جماعت اسلامی ضلع عمرکوٹ کے امیرخلیل احمد کھوکھر کے لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ وہ حیدرآباد میں ہونے والے غزہ مارچ میں شرکت کے بعد واپسی پرایک ٹریفک حادثے کا شکار اورعیدوالے دن اپنے رب کے پاس چلے گئے اس حوالے سے وہ شہید غزہ ہیں۔ضلع عمرکوٹ میں کسی بھی جگہ کوئی مسئلہ یاکوئی قدرتی آفت آتی تو سب سے پہلے وہاں عوام کی دادرسی کے لیے پہنچتے تھے،لوگوں کی سیرت وکردارسازی میں اہم کرادارادا کیا ۔دین کا کام کرتے ہوئے انسانوں سے محبت کرتے تھے۔انسانوں کی دنیاوی واخروی فلاح کے لیے اپنی زندگیوں کو تبدیل کرنے کی دعوت دیتے تھے۔ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے مرحوم کے زخمی بیٹے حسین فاروق اور نبی سرتھر پہنچ کر حادثے میںشدید زخمی ضلعی جنرل سیکرٹری قربان علی گشکوری کی بھی عیادت اوران کی جلدصحت یابی کی دعا کی۔اس موقع پر مرحوم کے بھائی ماسٹرجمیل احمد کھوکھر، چھوٹے بھائی کامران احمد، بیٹے عمر فاروق ، بھتیجے یوتھ کونسلر محمد طلحہ، آفاق احمد کھوکھر ، مقامی امیر جاوید احمد بھٹی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سندھ مجاہدچنابھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چین نے طاقتور ترین ایئر ڈیفنس میزائل ’ ایچ کیو-29 ‘ ایجاد کر لیا
لاہور:چینی میڈیا کے مطابق چین کی اسلحہ ساز کمپنیوں نے خلا میں دشمن کے مواصلاتی سیاروں (سیٹلائٹس)اور ہائپرسونک رفتار رکھتے بلاسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے والا جدید ترین ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم ’’ HQ-29 ‘‘ تیار کر لیا ہے۔
اس طرح امریکا اور روس کے بعد چین دنیا کا تیسرا ملک بن گیا جو خلا میں دشمن کے مختلف فضائی ہتھیار تباہ کرنے والا میزائل رکھتا ہے۔ اس گیم چینجر میزائل نے چین کا دفاع مضبوط تر کر دیا۔
ماہرین عسکریات کی رو سے مستقبل میں پاکستان بھی HQ-29 ائیر ڈیفنس سسٹم خریدنے میں دلچسپی لے سکتا تاکہ اپنے طاقتور دشمن پڑوسی کے تیزرفتار میزائلوں کا عمدہ توڑ پا لے۔
چین بڑی تیزی سے عسکری سائنس و ٹیکنالوجی کے ہر شعبے میں امریکا وروس کے ہم پلّہ ہو رہا، اس پیش رفت نے اْسے صحیح معنوں میں ابھرتی سپرپاور بنا دیا ہے۔