اسرائیلی حملوں میں نشانہ بنائے گئے چند مقامات
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
نطنز کی حساس جوہری تنصیبات کو متعدد بار نشانہ بنایا گیا ہے، لیکن کہیں سے جوہری تابکاری کا کوئی نشان سامنے نہیں آیا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ صیہونی رجیم کو ان حملوں کا بھرپور جواب دیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رجیم کی جانب سے غزہ کی حمایت کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران پر 250 کے قریب حملے کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب تک درجنوں مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ جن علاقوں اور شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے ان میں تہران کے علاقے قطریہ، نیاران، چتگار، مغربی شہر، مشرقی شہر، مہر آباد، شہید چمران، کامرانیہ ٹاور، نرمک، سعادت آباد، شہید اندرزگو، ستارخان میں آرکڈ کمپلیکس، شہید دقائقی، فرحزادی، مسلح افواج کا ہیڈ کوارٹر، ازگول، علی شمخانی کی رہائش گاہ، شہر رے، اسد کمپلیکس، کتاب اسکوائر، گرمدار سمیت تہران کے مضافات شامل ہیں۔ دیگر شہروں میں نطنز کی ایٹمی سائٹ پر کئی حملے، پارچین میں تنصیبات، تہران میں کئی فوجی بیس، قم، خرم آباد، ہمدان، قصرِ شیریں، تبریز، پیران شہر، مغربی آذربائیجان، کرمانشاہ، ایلام اور اراک شامل ہیں۔ واضح رہے کہ نطنز کی حساس جوہری تنصیبات کو متعدد بار نشانہ بنایا گیا ہے، لیکن کہیں سے جوہری تابکاری کا کوئی نشان سامنے نہیں آیا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ صیہونی رجیم کو ان حملوں کا بھرپور جواب دیا جائیگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نشانہ بنایا گیا ہے
پڑھیں:
محسن نقوی کی مظفر آباد میں شہید میجر رب نواز کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے تعزیت
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاوفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی مظفر آباد میں شہید میجر رب نواز کی رہائش گاہ گئے اور شہید کے والد، بھائی اور دیگر عزیزوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے میجر رب نواز کی شہادت پر اُن کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے شہید میجر رب نواز کو بہادری اور شجاعت پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے شہید کے اہل خانہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ جس قوم کے پاس آپ جیسے بلند حوصلہ والد ہوں، اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا۔
انہوں نے کہا کہ میجر رب نواز ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، شہداء کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔