وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، زائرین کی مدد کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ قائم کیا ہے جو 24 گھنٹے فعال رہے گا، تہران میں پاکستانی سفارتخانے سے 00982166941388 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں موجود پاکستانی زائرین کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ قائم کردیا گیا، جس کے تحت پاکستانیوں کے انخلاء پر غور کیا جارہا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ میں قائم یونٹ ایران سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کرے گا، ایران سے پاکستانیوں کے ممکنہ انخلا کا لائحہ عمل بھی ترتیب دیا جائے گا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی فضائی حدود بند ہونے کے سبب زمینی راستے سے انخلاء پر غور ہوگا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، زائرین کی مدد کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ قائم کیا ہے جو 24 گھنٹے فعال رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانے سے 00982166941388 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے تہران میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی پاکستانی کمیونٹی اور زائرین کو سہولیات دینے کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کرائسز منیجمنٹ یونٹ قائم پاکستانی زائرین میں پاکستانی ایران میں زائرین کی کے لیے

پڑھیں:

ایران میں پاکستانی زائرین کی مدد اور واپسی کیلئے سفارتی مشن متحرک

ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)   سینئر حکام وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران میں تقریباً پانچ ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں، سفارتی مشن زائرین کی واپسی کو آسان بنائیں گے اور انھیں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔
نجی ٹی وی آ ج نیوزکے مطابق   اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے وزارت خارجہ کے سینیئر حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں تقریباً پانچ ہزار پاکستانی زائرین موجودہیں۔
سفارتی مشن ان زائرین کو ضروری مدد فراہم کریں گے اور ان کی محفوظ وطن واپسی کیلئے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔۔
وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایران جانے والے زائرین کی تعداد بدلتی رہتی ہے۔ اکثر زائرین سفارتی مشنز سے رابطہ نہیں کرتے۔

نوعمری میں گرل و بوائے فرینڈ ہونا نارمل ہے، سنیتا مارشل کی بات پر تنازع

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایران میں پاکستانی زائرین کی مدد اور واپسی کیلئے سفارتی مشن متحرک
  • ایران میں پاکستانی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مشن، شہباز شریف کی ہدایت پر دفتر خارجہ میں سیل قائم
  • ایران : پاکستانی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مشن، شہباز شریف کی ہدایت پر دفتر خارجہ میں سیل قائم
  • اسرائیل کا ایران پر حملہ، پاکستانی شہریوں و زائرین کی حفاظت کیلئے کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم
  • ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کیلئے اقدامات، کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم
  • پاکستانی زائرین اور شہریوں کے لئے تہران میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ 24 گھنٹے کھلا رہے گا
  • ایران میں پاکستانی زائرین کیلئے کرائسز منیجمنٹ یونٹ قائم، انخلا پر غور
  • ایران اسرائیل کشیدگی: پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسس منیجمنٹ سیل قائم
  • ایران پر حملہ؛ پاکستانی شہریوں اور زائرین کی سہولت کیلیے کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال