ایران میں پاکستانی زائرین کیلئے کرائسز منیجمنٹ یونٹ قائم، انخلاء پر غور
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
ایران میں موجود پاکستانی زائرین کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ قائم کردیا گیا، جس کے تحت پاکستانیوں کے انخلاء پر غور کیا جارہا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ میں قائم یونٹ ایران سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کرے گا، ایران سے پاکستانیوں کے ممکنہ انخلا کا لائحہ عمل بھی ترتیب دیا جائے گا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی فضائی حدود بند ہونے کے سبب زمینی راستے سے انخلاء پر غور ہوگا۔
اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملہ کیا ہے، دارلحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی کئی ہیں، بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، زائرین کی مدد کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ قائم کیا ہے جو 24 گھنٹےفعال رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانے سے 00982166941388 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
نائب وزیراعظم نے تہران میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی پاکستانی کمیونٹی اور زائرین کو سہولیات دینے کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایران میں
پڑھیں:
چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات سے متعلق چین کا موقف ہمیشہ واضح ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں سویڈن میں ہونے والے چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان معاملات پر چین کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے۔ امید ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت کے دوران طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرے گا، چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر ادا کرے گا، مساوات، احترام اور باہمی تعاون کی بنیاد پر بات چیت اور روابط کے ذریعے اتفاق رائے میں اضافہ کرے گا، غلط فہمیوں کو کم کرے گا، تعاون کو مضبوط بنائے گا اور چین امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دے گا۔
Post Views: 4