ایران میں پاکستانی زائرین کیلئے کرائسز منیجمنٹ یونٹ قائم، انخلا پر غور
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)ایران میں موجود پاکستانی زائرین کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ قائم کردیا گیا، جس کے تحت پاکستانیوں کے انخلا پر غور شروع کر دیا گیا ۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ میں قائم یونٹ ایران سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کرے گا، ایران سے پاکستانیوں کے ممکنہ انخلا کا لائحہ عمل بھی ترتیب دیا جائے گا۔
(جاری ہے)
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ایرانی فضائی حدود بند ہونے کے سبب زمینی راستے سے انخلا پر غور ہوگا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، زائرین کی مدد کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ قائم کیا ہے جو 24 گھنٹے فعال رہے گا۔انہوں نے کہا کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانے سے 00982166941388 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے تہران میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی پاکستانی کمیونٹی اور زائرین کو سہولیات دینے کی ہدایت کی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزارت داخلہ کی غیر منصفانہ پابندی کیخلاف جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کا موقف
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حکومت سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ اس پابندی پر فوری نظرثانی کی جائے یا پھر فی الفور کوئی متبادل حل فراہم کیا جائے، تاکہ عوام کو بلاجواز پابندیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ پاکستان کی جانب سے سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر اچانک پاکستانی زائرین کے لیے اربعین کے موقع پر زمینی سفر پر پابندی عائد کرنا غیر منطقی اور غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔ ایران اور عراق میں زائرین کی خدمت کے مکمل انتظامات کے باوجود اس فیصلے نے لاکھوں زائرین، خصوصاً مڈل کلاس اور نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ بہت سے زائرین نے ویزے حاصل کر لیے اور بسوں کی بکنگ بھی کرائی ہے، مگر اب نہ ہوائی سفر ممکن ہے اور نہ ہی رقم کی واپسی ممکن ہے۔ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حکومت سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ اس پابندی پر فوری نظرثانی کی جائے یا پھر فی الفور کوئی متبادل حل فراہم کیا جائے، تاکہ عوام کو بلاجواز پابندیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہم حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ زائرین کے جائز حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی۔