اسلام آباد:ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد پاکستانی شہریوں اور زائرین کی سہولت کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کردیا گیا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کارروائی کو ایرانی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس گھناؤنے اقدام نے بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کے ساتھ ساتھ انسانیت کے ضمیر کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے اور علاقائی استحکام و بین الاقوامی سلامتی کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران میں اپنے شہریوں و زائرین کی حفاظت اور سہولت یقینی بنانے کے لیے، ہم نے وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹکو فعال کردیا ہے جو ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کام کرے گا۔۔

اسی طرح تہران میں پاکستانی سفارت خانے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاکستانی شہریوں اور زائرین کو تمام سہولیات فراہم کرے۔ اس سلسلے میں سفارت خانے کا ہاٹ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے، جو (0098)-2166941388 ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کچے کے ڈاکوؤں نے 4 شہریوں کو اغوا کرلیا، 60 بھینسیں بھی چھین کر فرار

رحیم یارخان کے کچے کے علاقے آباد پور میں 20 سے زیادہ مسلح ڈاکوؤں نے کارروائی کرتے ہوئے 4 شہریوں کو اغوا کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو شہریوں کو اغوا کرنے کے ساتھ ساتھ 60 بھینسیں بھی چھین کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

پولیس نے واردات کا مقدمہ 20 سے زیادہ ڈاکوؤں کے خلاف تھانہ آباد پور میں درج کرلیا ہے۔ مغویوں میں ظہیر، نیاز احمد، جبار اور الطاف شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی اور چھینی گئی بھینسوں کو واپس لانے کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بھینسیں چھین لیں رحیم یار خان شہری اغوا کچے کے ڈاکو وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں جرمن قونصل خانہ غیر یورپی شہریوں کیلیے تاحکم ثانی بند
  • نادرا نے شہریوں کے لیے نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کردیا
  • کن پاکستانیوں کیلیے یواےای کے ویزا چھوٹ کی سہولت بحال ہوگئی؟
  • پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو یو اے ای کی ویزا فری سہولت فعال
  • پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال
  • پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے یو اے ای میں ویزا چھوٹ فعال
  • اربعین کیلیے زمینی راستے سے ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد
  • سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
  • کچے کے ڈاکوؤں نے 4 شہریوں کو اغوا کرلیا، 60 بھینسیں بھی چھین کر فرار
  • یورپی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات ’تعمیری‘ رہے، ایران