ہم ایران کے خلاف حملوں میں ملوث نہیں،امریکہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)امریکا نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ نہ بنائے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو خبردار کیا کہ وہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ نہ بنائے۔ انہوں نے ا پنے بیان میں کہا کہ ہم ایران کے خلاف حملوں میں ملوث نہیں ہیں اور خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
(جاری ہے)
امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل نے یکطرفہ طور پر یہ قدم اٹھایا ہے کیونکہ اس کے خیال میں اپنے دفاع کے لئے ایران پر حملہ ضروری تھا۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے قریبی اتحادی ملک اسرائیل پر تنقید کئے بغیر کہا کہ اسرائیل نے ہمیں مشورہ دیا تھا کہ ان کے خیال میں یہ حملہ ان کے اپنے دفاع کے لئے ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ اوران کی انتظامیہ نے اپنی افواج کے تحفظ اور اپنے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے کے لئے تمام اقدامات اٹھا لئے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہا کہ
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ بحران پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں انسانی بحران، فلسطینی عوام کی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان ایران اعلیٰ سطح کے دورے کے تبادلے پر بھی بات چیت کی۔اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غزہ کے لیے فوری اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ امید ہے نیویارک میں فلسطین متعلق کانفرنس مثبت نتائج کی حامل ہوگی۔قبل ازیں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات کی۔اپنے بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ پر ویزا چھوٹ پر اتفاق کیا گیا ہے۔