ٹرمپ کے مسئلہ کشمیر حل کرانے کے بیان پر بھارتی سیخ پا‘ امریکی پرچم نذر آتش
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (آن لائن)انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں امریکی پرچم کی بے حرمتی امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کرانے کا دعوی بھارتیوں کو ہضم نہیں ہو رہا،اب صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کی کوششوں پر بھی بھارتی شہری سیخ پا ہو گئے،انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے امریکا کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا،انتہا پسند ہندوئوں نے ذہنی پستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ممالک کے پرچم کی بے حرمتی جاری رکھی،احتجاج کے دوران انتہا پسند ہندوئوں نے امریکی پرچم کو پیروں میں روند ڈالا،امریکی پرچم کو پیروں میں روندتے ہوئے انتہا پسند ہندوئوں نے انتہائی غلیظ الفاظ اداکیے،بھارتی شہری نے امریکی پرچم پر تھوکا اور امریکا کو دہشت گرد ملک قرار دیا۔ انتہا پسندہندوکا کہنا تھا کہ ہندوئوں کو مضبوط کرو گے ہم آپ کو مضبوط کریں گے،امریکا گندی سیاست کرتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امریکی پرچم انتہا پسند
پڑھیں:
کشمیر کا مسئلہ پیپلز پارٹی کے دل کے قریب ہے، شازیہ مری
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ پیپلز پارٹی کے دل کے قریب ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے بلاول بھٹو تک، پیپلز پارٹی کا مؤقف اٹل ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد کشمیر کی جدوجہد پر رکھی گئی تھی، بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیرِ خارجہ ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ اٹھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کو دنیا نظرانداز نہیں کر سکتی، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں عوامی حکومت بنانے کو تیار ہے، ماضی میں عددی برتری کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے نہیں دی گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا آزادکشمیر میں حکومت سازی پر اہم بیان
 
 کشمیر کا مسئلہ پیپلز پارٹی کے دل کے قریب ہے، شازیہ مری
 
 شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے بلاول بھٹو تک، پیپلز پارٹی کا مؤقف اٹل ہے، شازیہ مری
 
 پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد… pic.twitter.com/fHGgDXc5Bv