رچرڈ نورس ولیمز (Richard Norris Williams) 29جون 1891میں جینوا میں پیدا ہوا تھا۔ محض بارہ برس کی عمر میں اس نے ٹینس کھیلنا شروع کر دی۔ والد چارلس ڈواین ولیمز (Charles Duane Williams) بذات خود ‘ ٹینس کے اچھے کھلاڑی تھے۔ رچرڈ اپنے والد ہی سے یہ کھیل سیکھتا تھا۔
باپ اور بیٹے کے درمیان حد درجہ احترام ‘محبت اور رفاقت کا تعلق تھا۔ 1911 میں رچرڈ‘ سوئٹز لینڈ کا قومی چیمپئن بن چکا تھا۔ اسی برس امریکا میں ہاروڈ یونیورسٹی میں چلا گیا۔ وہاں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑتا رہا۔ ٹینس میں اس کا اسٹائل کافی جارحانہ تھا۔ اتنے زور کی شاٹ لگاتا تھا کہ مد مقابل کو روکنا مشکل ہو جاتا تھا۔ نیویارک ٹائمز کے اسپورٹس ایڈیٹر Alison Danzigنے اس کے کھیلنے کے متعلق لکھا تھا کہ وہ’’ بہادرانہ طریقے سے ٹینس کھیلتا ہے۔بلکہ معلوم پڑتا ہے کہ رچرڈ کافی غیر محتاط طرز پر ٹینس کھیلتا ہے۔مگر اس کامقابلہ کرنا ناممکن ہے‘‘۔ 1921میں رچرڈ‘ امریکا کے اولین دس کھلاڑیوں میں آ چکا تھا۔ مگر اسی برس‘ ایک ایسا واقعہ ہو ا۔ جس نے اس عظیم کھلاڑی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے تبدیل کر دیا۔
اپریل‘ 1912 میں ‘ وہ اور اس کا والد ‘ مشہور زمانہ بحری جہاز Titanicمیں امریکا جانے کے لیے روانہ ہوئے۔ دونوں ‘ جہاز کی فسٹ کلاس میں سفر کر رہے تھے۔ جب دنیا کے بہترین جہاز کا برفانی تودہ سے ٹکراؤ ہوا اور جہاز ڈوبنے لگا۔ تو ولیمز نے ساتھی مسافر بچانے شروع کر دیے۔ تمام خطرات کے باوجود‘ اس کا والد بھی اس مشکل کام میں شامل تھا۔
ولیمز کا انسانی ہمدردی کا جذبہ اس قدر توانا تھا‘ کہ ایک کیبن میں محصور مسافر کو دروازہ توڑ کر بچا لیا۔ عملہ نے اسے بڑا برا بھلا کہا۔ مگر‘ ولیمز اپنے کام میں مصروف رہا۔ عملہ کا خیال تھا کہ یہ جہاز کبھی ڈوب نہیں سکتا اور ولیمز بحری جہاز کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ بلکہ انھوں نے ولیمز کو قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی بھی دی۔ تھوڑی دیر میں ہی عملہ بھرپور طریقے سے غلط ثابت ہوا۔ آخری وقت میں‘ ولیمز اور اس کے والد نے جان بچانے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگا دی۔ پانی بہت زیادہ ٹھنڈا تھا۔ سردی‘ ہڈیوں تک پہنچ رہی تھی۔
مگر جان بچانے کے لیے اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ قدرت کا نظام دیکھیے ۔ ٹائی ٹینک کی مہیب چمنی‘ رچرڈ کے والد پر آن گری۔ اس میں آگ کی تپش تھی۔ بلکہ چند عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ڈوبتے وقت تک‘ اس چمنی سے آگ کے شعلے نکل رہے تھے۔ چارلس ‘ اس چمنی کے زور سے ڈوب گیا۔ رچرڈ اپنے والد کو مرتا ہوا دیکھ رہا تھا۔ مگر اس کی کوئی مدد نہ کر پایا۔پانی میں رہنے کی بدولت ‘ رچرڈ کی دونوں ٹانگیں نیلی ہو چکی تھیں۔ اور وہ مرنے کے قریب تھا۔ ذہن میں آخری خیالات آ رہے تھے۔ ٹینس کے متعدد میچ اس کی نظروں کے سامنے خواب کی طرح گھوم رہے تھے۔
اہلیہ کی شباہت سامنے بار بار گردش کر رہی تھی۔ زندہ رہنے کے تمام امکانات تقریباً ختم تھے۔ مگر معجزاتی طور پر عملہ کے ایک شخص نے اسے لائف بوٹ میں لٹا دیا۔ کشتی میں سرد پانی گھٹنوں تک موجود تھا۔ اسی اثنا میں Carpathiaنام کا بحری جہاز ‘ ڈوبتے ہوئے لوگوں کی مدد کے لیے پہنچ گیا۔ رچرڈ ان خوش قسمت افراد میں تھا۔ جنھیں مدد بروقت میسر ہو گئی۔ مگر مسئلہ ابھی ختم نہیں ہوا تھا۔ کارپیتھیا کے ڈاکٹر نے اس کا معائنہ کیا اور تجویز دی کہ اس کی دونوں ٹانگیں ختم ہو چکی ہیں اور ان کو کاٹنا پڑے گا۔ مگر رچرڈ نے اپنی ٹانگیں کٹوانے سے انکار کر دیا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ اگر آپریشن نہ ہوا‘ تو وہ مر جائے گا۔ رچرڈ نے ڈاکٹر کی کسی تجویز پر اقرار نہیں کیا۔دیگربچنے والے مسافروں کے ہمراہ اسے امریکا پہنچا دیا گیا۔
جب گھر پہنچا اور اپنے فیملی ڈاکٹر کو دکھایا تو اس نے بھی یہی مشورہ دیاکہ ٹانگیں نیلی ہو چکی ہیں اور انھیں کاٹنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ مگر رچرڈ نے ایک بے بس انسان کی مانند زندگی گزارنے سے انکار کر دیا۔ وہ کرتا یہ تھا کہ روزانہ دو گھنٹے صبح اور دو گھنٹے شام کو پیدل چلتا تھا۔
شروع شروع میں اسے کافی تکلیف ہوتی تھی۔ مگر رچرڈ نے کسی کا بھی سہارا لینے سے انکار کر دیا۔ بہت آہستہ آہستہ چلتا تھا۔ طاقتور قوت ارادی کے بل بوتے پر رچرڈ ‘ چلنے سے دوڑنے تک کا مشکل ترین مرحلہ عبور کرتا گیا۔ صرف اور صرف ورزش سے اس کی دونوں ٹانگیں بتدریج ٹھیک ہونے لگیں۔ تیرہ ماہ کی مشقت سے بالکل ٹھیک ہو گیا۔ بلکہ لوگ یہ کہنے لگے کہ وہ پہلے سے بھی بہتر ہو چکا ہے۔ 1914میں رچرڈ ٹینس کی دنیا میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ 1923 تک ٹینس کی دنیا پر بادشاہت کرتا رہا۔ 1968میں ستتر (77) سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گیا۔
سوال یہ ہے کہ رچرڈ نے‘ کس طرح‘ اپنی خوفناک بیماری کو شکست دی؟ دلیل پر مبنی صرف ایک جواب ذہن میں آتا ہے۔ اور وہ ہے کہ رچرڈ نے یہ ان ہونی‘بلند پایۂ قوت ارادی کے بل بوتے پر کی۔ اس نے ورزش سے میڈیکل سائنس کے کئی مفروضوں کو بھی شکست دے ڈالی۔خطرناک ترین بیماری کو کیسے پچھاڑنا ہے۔
مضبوط قوت ارادی سے اس نے سائنسدانوں کے سوچنے کے لیے‘ نئی جہتیں متعین کر ڈالیں ۔ ہمیں اس واقعہ سے کیا سبق ملتا ہے؟ اپنے ملک کے معروضی حالات دیکھ کر میں یقینی طور پر کوئی بھی جواب دینے سے قاصر ہوں۔ اس لیے کہ ہمارے خطے میں افرادی قوت کے اکثر معاملات کافی مشکلات کا شکار ہیں۔ کھیل کود میں بین الاقوامی سطح پر پہنچنا تو خیر اب قصہ پارینہ بن چکا ہے۔
اس کے علاوہ پوری آبادی‘ مختلف طرح کی ذہنی پیچیدگیوں میں مبتلا ہے۔ اگر کوئی ایک آدھ انسان‘ اپنی ذاتی محنت سے کچھ حاصل کر بھی لیتا ہے ‘ تو عمومی طور پر وہ ایک منفرد معاملہ ہے۔ عمومی نہیں۔ دراصل ہمارے سماج میں تمام معاملات اتنے بگڑے ہوئے ہیں کہ مضبوط قوت ارادی ہونے کے باوجود کئی مرتبہ انسان ہار سکتا ہے۔ قطعاً یہ عرض نہیں کر رہا کہ ہمارے ہاںچٹانی ارادوں سے انسان ترقی نہیں کر سکتا۔ اس طرح کی متعدد کامیاب مثالیں ہمارے اردگرد پھیلی نظر آتی ہیں۔ مگر سماج میں اوپر پہنچنے کے مساوی مواقع بالکل ناپید ہیں۔
ذرا برصغیر کے ان سیاسی قائدین پر غیر متعصب نظر ڈالیے تو آپ کو قوت ارادی کی مضبوطی کا بخوبی اندازہ ہو جاتا ہے۔ جواہر لال نہرو‘ حقیقت میں بہت رئیس گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ اس شخص نے برطانوی تسلط کے خلاف 3259 دن جیل کی صعوبتیں برداشت کیں۔ نو مرتبہ گرفتار ہوا‘ اور اس کا جیل کا دورانیہ کئی سالوں پر محیط ہے۔ شاید آپ کے ذہن میں آئے کہ مجھے نہرو کی مثال نہیں دینی چاہیے۔ چلیے طالب علم‘ پاکستان کے ایک عظیم شخص آغا شورش کاشمیری کی مثال دیتا ہے۔
اس بلند پایۂ شخص کانام کس نے نہیں سنا۔ آغا صاحب‘ نے جمہوریت اور آزادی کے لیے عملی جدوجہد ‘ برطانوی سامراج کے دور سے شروع کی۔ برطانوی دور میں شورش صاحب ان گنت بار‘ سخت ترین قید کی صعوبتیں برداشت کرتے رہے مگرنعرہ حق سے پیچھے نہیں ہٹے ۔ چٹان کی طرح ایستادہ ‘ یہ شخص‘ پاکستان بننے کے بعد بھی حکمرانوں کی آنکھ میں کھٹکتا رہا۔ پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد بھی ‘ا ن گنت بار جیل میں رہے۔ وہاں کس خوبی نے انھیں ڈولنے نہیں دیا۔ صرف اور صرف مضبوط قوت ارادی۔ معاف فرمایئے ۔ آج بھی وہی ابتر حالات ہیں۔
کسی قسم کا ناپسندیدہ نعرہ یا تحریر‘ آپ کی آزادی کو ختم کر سکتا ہے۔ عدالت وغیرہ آپ کو کسی قسم کا کوئی انصاف مہیا نہیں کر سکتی۔ عرض کرتا چلوں کہ پہاڑ کو توڑا جا سکتا ہے مگر انسان اگر مضبوط قوت ارادی کا وطیرہ اختیار کر لے، تو ناقابل شکست ہو جاتا ہے۔
آپ بھی آگے بڑھیے۔ محنت، قوت اور استطاعت سے مشکل معاملات کو حل کیجیے۔ اگر ولیمز ‘ معذوری کو فتح کر کے ٹینس کی دنیا میں ستارے کی طرح چمک سکتا ہے ۔ تو جناب آپ کیوں گھبراتے ہیں۔ حوصلہ کیجیے۔ دنیا آپ کے قدموں میں جھکی ہو گی۔ ہر انسان‘ مشکل سے مشکل معاملہ‘ اپنی فولادی قوت ارادی سے حل کر سکتا ہے۔ دنیا میں اس سے بڑا کوئی بھی ہتھیار نہیں۔اس کلیے کو آزما کر دیکھیے ۔ ششدر رہ جائیں گے کہ ناکامی کا لفظ آپ کی زندگی سے خارج ہو چکا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مضبوط قوت ارادی رہے تھے سکتا ہے کر دیا کے لیے تھا کہ اور اس
پڑھیں:
ہمارے پاس مضبوط افواج، جدید ہتھیار ہیں، حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کرینگے: اسحاق ڈار
دوحہ‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان جوہری طاقت ہے، خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے کوئی بھی ملک ہو۔ دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ کانفرنس کے موقع پر ’’الجزیرہ‘‘ کو خصوصی انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل ایک بے قابو ریاست بن چکی ہے جو ایک کے بعد دوسرے مسلم ملک کی خودمختاری کو چیلنج کر رہی ہے۔ آپ نے لبنان، شام، ایران اور اب قطر پر حملہ دیکھا۔ یہ روش ناقابل قبول ہے۔ جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کو بھی متحرک کیا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ فوجی اقدام آخری راستہ ہوتا ہے جبکہ پاکستان کی ترجیح ہمیشہ امن، بات چیت اور سفارتکاری رہی ہے، تاہم اگر بات چیت ناکام ہو جائے اور جارحیت رکنے کا نام نہ لے تو پھر مؤثر عملی اقدامات ضروری ہوں گے، جن میں اقتصادی پابندیاں، قانونی چارہ جوئی، یا علاقائی سکیورٹی فورس کی تشکیل بھی شامل ہو سکتی ہے۔ پاکستان کی جوہری طاقت کے تناظر میں سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری جوہری طاقت محض دفاعی صلاحیت ہے، کبھی استعمال نہیں کی اور نہ ہی ارادہ رکھتے ہیں، لیکن اگر ہماری خودمختاری پر حملہ ہوا، تو ہم ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے وہ کوئی بھی ملک ہو۔ اسرائیل کی طرف سے قطر پر حملے کو اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی کارروائی سے تشبیہہ دینے پر اسحاق ڈار نے اسے ایک توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ وہ آپریشن کیا تھا۔ پاکستان خود دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار اور سب سے بڑا فریق رہا ہے۔ بھارت سے متعلق گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کشمیر ایک تسلیم شدہ تنازع ہے جس پر اقوامِ متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں۔ بھارت کا آرٹیکل 370 کا خاتمہ اور جموں و کشمیر کو بھارت میں ضم کرنا جیسے متنازع اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ انڈس واٹر ٹریٹی سے انخلا کا کوئی اختیار بھارت کو حاصل نہیں۔ اگر بھارت نے پانی کو ہتھیار بنایا تو یہ اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس معاملے کو قومی سلامتی کا مسئلہ سمجھتا ہے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ 7 تا 10 مئی کے درمیان پاکستان بھارت جھڑپوں میں پاکستان نے واضح دفاعی برتری دکھائی اور بھارت کا خطے میں سکیورٹی نیٹ کا دعویٰ دفن ہو گیا۔ افغانستان کے ساتھ تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ تجارت، معاہدوں اور ریلوے منصوبوں میں پیش رفت ہوئی ہے، لیکن افغانستان میں ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ جیسے عناصر کی موجودگی ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کیا جائے یا افغانستان سے نکالا جائے۔ ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں لہذا ہم کسی کو اپنی سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کیلئے تیار‘ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ انڈیا کا الزام لگانا باعث حیرت ہے۔ غزہ میں جنگ بندی یقینی بنائی جائے۔ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہو گا۔ اسحاق ڈار اور جرمنی کے وزیر خارجہ یوہان ویڈیفل نے باہمی مفاہمت اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو جرمنی کے وزیر خارجہ یوہان ویڈیفْل کی ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔