اسلام آباد:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل کی صدر فرزانہ ذوالفقار کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن کاالعدم قرار دے دیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 30 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں عدالت نے جواد امین خان کو صدر اور شاہد حسین کو پاکستان نرسنگ کونسل کے نائب صدر کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے، پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل کے صدر جواد امین خان کو نگران دور حکومت میں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ 

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ نگران حکومت کے اختیارات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے جبکہ الیکشن ایکٹ 2017 میں بھی نگران حکومت کے کام کی وضاحت کی گئی ہے، پٹیشنرز کو وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی منظوری سے تعینات کیا گیا تھا، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر پٹیشنرز کو ڈی نوٹیفائی کرنا سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ڈی نوٹیفائی کرنے سے قبل درخواست گزاروں کو کوئی شوکاز دیا گیا اور نہ ہی ان کیخلاف کوئی انکوائری کی گئی، ایسی کوئی دستاویز بھی ریکارڈ پر نہیں لائی گئی جس کی بنیاد پر پٹیشنرز کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہو۔

عدالت نے حکم دیا کہ ایک ہفتے کے اندر  جواد امین خان کو صدر اور شاہد حسین کو نائب صدر کے عہدوں پر بحال کیا جائے،  فریقین فیصلے پر عملدرآمد کر کے رپورٹ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع کرائیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان نرسنگ

پڑھیں:

معذور بچوں کے لیے مساوی تعلیم کا خواب، برٹش کونسل اور پنجاب حکومت کے درمیان معاہدہ

برٹش کونسل اور حکومت پنجاب کے محکمہ اسپیشل ایجوکیشن نے ایک نئے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد صوبہ بھر کے خصوصی تعلیمی اداروں میں قیادت اور انتظامی صلاحیتوں کو مؤثر بنانا ہے۔

اس حکمتِ عملی پر مبنی شراکت داری کو جلد ایک آپریشنل الائنس ایگریمنٹ کے ذریعے باضابطہ شکل دی جائےگی، جس کے تحت 290 اسکول سربراہان اور 790 سینیئر اساتذہ کی پیشہ ورانہ قابلیتوں کو فروغ دیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: فروغ تعلیم کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا انقلابی فیصلے کیے ہیں؟

اس پروگرام میں اسپیشل ایجوکیشن کے میدان میں قیادت کے معیارات متعارف کرائے جائیں گے، اسکول مینجمنٹ کے نظام میں بہتری لائی جائے گی اور خصوصی ضروریات رکھنے والے بچوں کے لیے جامع اور طالب علم مرکز ماحول کو فروغ دیا جائےگا۔

اس منصوبے کے ذریعے برٹش کونسل اور اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب مشترکہ طور پر ایک مؤثر لیڈرشپ ڈیویلپمنٹ ماڈل نافذ کریں گے، جو دونوں اداروں کے ماہرین کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ ہو گا۔ اس پروگرام میں رہنمائی اور باہمی سیکھنے کے مواقع بھی شامل ہوں گے تاکہ اسکول سربراہان کے لیے پیشہ ورانہ ترقی کا ایک معاون ماحول فراہم کیا جا سکے۔

کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل پاکستان جیمز ہیپسن نے کہاکہ برابری، تنوع اور شمولیت ہمارے کام کے مرکز میں ہے۔ خواہ وہ فنون، معاشرہ، جامع تعلیم، انگریزی تدریس یا امتحانات ہوں۔ محکمہ اسپیشل ایجوکیشن پنجاب کے ساتھ یہ معاہدہ ہر بچے کے لیے ایک جامع اور مساوی سیکھنے کے ماحول کی تشکیل کے لیے نہایت اہم ہے۔

سینیئر اسسٹنٹ برائے وزیر اعلیٰ برائے اسپیشل ایجوکیشن پنجاب ثانیہ عاشق جبین نے کہاکہ ہمارے قائد کا نظریہ ہے کہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے۔ ہمارے لیے معذوری کمزوری نہیں ہے۔ ہم اپنے قائد کے وژن پر عمل پیرا ہیں۔

سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب محمد خان رانجھا کا کہنا تھا کہ ہر بچے کی اپنی ایک الگ کہانی ہے لیکن ان سب کا ایک جیسا حق ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’سیکھنا، ترقی کرنا اور کامیاب ہونا‘ ہم جامع تعلیم کے لیے اپنی وابستگی پر قائم ہیں تاکہ ہر اسپیشل چائلڈ اپنی مکمل صلاحیتوں تک پہنچ سکے۔

یہ شراکت داری اسپیشل ایجوکیشن کے شعبے میں قیادت اور نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے مقامی طور پر موزوں اور پائیدار حل پیدا کرنے کے طویل مدتی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹریٹ اسکول کا بچوں کو تعلیم کی جانب راغب کرنے کا کارگر انداز

اس منصوبے کی تیاری میں مختلف فریقوں نے حصہ لیا ہے اور یہ عالمی معیار کی بہترین پریکٹسز اور مقامی تجربات کا امتزاج ہوگا، جس کا مقصد پنجاب کے اسپیشل ایجوکیشن نظام کو زیادہ معیاری، منصفانہ اور مؤثر بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انتظامی صلاحیتیں برٹش کونسل خصوصی تعلیمی ادارے محکمہ اسپیشل ایجوکیشن مساوی تعلیم معذور بچے وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • حکومت کے بیرون ملک سے چینی خریدنے کے فیصلے سے بھی شوگر ملز کو فائدہ ہونے کا امکان
  • اسلام آبادمیں نئی ماڈل جیل فعال،پولیس نفری تعیناتی کو حتمی شکل دے دی گئی
  • جمشید دستی کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست پر تین رکنی فل بینچ تشکیل
  • معذور بچوں کے لیے مساوی تعلیم کا خواب، برٹش کونسل اور پنجاب حکومت کے درمیان معاہدہ
  • سابق آئی جی عامر ذوالفقار کی گاڑی کو پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثہ، گاڑی تباہ
  • زائرین پر پابندی کیخلاف شیعہ علماء کونسل کی پریس کانفرنس
  • بلوچستان ہائیکورٹ، حلقہ پی بی 38 اور 46 سے متعلق انتخابی عذر داریاں خارج
  • پشاور ہائیکورٹ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل
  •  پشاور ہائیکورٹ؛ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل
  • پشاور ہائیکورٹ؛ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل