اسلام آباد میں تعلیمی اصلاحات کو ملک بھر کیلئے قابل تقلید مثال بننا چاہئے: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں وزارت تعلیم کے شعبے سے متعلق منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے تعلیمی نظام کو ماڈل بنا کر دیگر صوبوں کے لیے مثال بنانا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے سوال کیا وفاقی دارالحکومت کا نظام تعلیم صوبوں کے لئے مثال کے طور پہ پیش کیا جا سکتا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تعلیمی اصلاحات کو ملک بھر کے لئے قابل تقلید مثال بننا چاہئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
وزیراعظم جلد گرین لائن بس کے فیز 2 منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، وفاقی وزیر
وزیراعظم شہباز شریف جلد گرین لائن بس فیز 2 منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ گرین لائن منصوبے کی توسیع کی منظوری اس بجٹ میں دی جاچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عنقریب وزیراعظم شہباز شریف گرین لائن بس منصوبے کے فیز ٹو کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس سے کراچی کے شہریوں کو بہت زیادہ سہولت ملے گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ حیدرآباد اور سکھر کے درمیان موٹروے کا جو حصہ نامکمل ہے اُس کی منظوری بھی دی جاچکی ہے جلد وفاقی حکومت رواں سال اُس پر کام شروع کرے رہی ہے جو تین سال میں مکمل ہوگا اور پھر کراچی تا پشاور موٹروے لنک کو مکمل کیا جائے گا۔