UrduPoint:
2025-09-18@00:29:52 GMT

کلرسیداں ، نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT

کلرسیداں ، نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) نوجوان 23 سالہ آفاق تنویر نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔کلر سیداں کے نواحی علاقے بمعہ گنگال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، 23 سالہ نوجوان آفاق تنویر نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

متوفی کے والد محمد تنویر ولد نذیر حسین نے پولیس تھانہ کلر سیداں کو دی گئے بیان میں بتایا کہ وہ سرکاری ملازم ہیں، ان کے بیٹے آفاق نے گزشتہ شب نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔

نوجوان کو فوری طور پر اس کے ماموں طاہر محمود کے ہمراہ تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کلر سیداں منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ کلر سیداں نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کلر سیداں

پڑھیں:

اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی اور ان کے قریبی دوست و ایکٹنگ کوچ رچیت سنگھ کے درمیان منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق ہما قریشی اور رچیت سنگھ نے حال ہی میں منگنی کر لی ہےتاہم اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔

ماضی میں بھی ہما اور رچیت کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں پھیل چکی ہیں جنہیں اب منگنی کی افواہوں نے مزید ہوا دی ہے۔

ہما قریشی اور رچیت سنگھ کی منگنی کی خبر اُس وقت مزید پھیل گئی جب گلوکارہ آکاسا سنگھ نے سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ’تمہاری اس چھوٹی سی جنت کے لیے مبارکباد۔‘

خیال رہے کہ رچیت سنگھ عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اور وکی کوشل جیسے مشہور اداکاروں کے ایکٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ ہما قریشی اس سے قبل ہدایتکار مدثر عزیز کے ساتھ تعلق میں تھیں تاہم 2022 میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین گنے کی فصل پر کیڑوںکے حملے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
  • کراچی، مختلف علاقے کے گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد
  • 31 سالہ فلسطینی نوجوان غزہ سے جیٹ اسکی پر یورپ پہنچ گیا
  • اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟
  • بھکر، زہریلی لسی پیسے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد متاثر، ایک بچہ جاں بحق
  • ورلڈ کپ 2019 سے قبل خودکشی کے خیالات آئے، شامی کا انکشاف
  • شہر قائد؛ ایک گھنٹے میں 3 حادثات، ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
  • بلوچستان میں زہریلی مچھلی کھانے سے متعدد جانور ہلاک
  • کراچی، اندھی گولیاں لگنے کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی