اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان نے اسرائیل کی جارحیت کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے اور شہریوں کو محدود مدت تک ایران کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہری محدود مدت تک ایران کا سفر نہ کریں۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی اور حفاظت کے حوالے سے صورت حال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔حکومت پاکستان نے کہا کہ ایران میں موجود پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پہلے ہی ضروری اقدامات اور انتظامات جاری ہیں۔

بھارت نے ایران اسرائیل کشیدگی کے حوالے سے شنگھائی تعاون تنظیم کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: حکومت پاکستان

پڑھیں:

حکومت کا اہم فیصلہ: اربعین کے زائرین پر زمینی سفر پر پابندی، فضائی سفر جاری رہے گا

وفاقی حکومت نے اربعین (چہلم) کے موقع پر عراق اور ایران جانے والے زائرین کے لیے زمینی راستے سے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:40 ہزار پاکستانی زائرین لاپتا: عراق، ایران اور شام میں کہاں گئے؟ وزیر مذہبی امور کا انکشاف

تاہم فضائی سفر کی اجازت برقرار رہے گی۔ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور عوامی تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زمینی راستے میں ممکنہ خطرات کے باعث یہ مشکل قدم قومی سلامتی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

یہ فیصلہ وزارت خارجہ، حکومت بلوچستان اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان، ایران اور عراق کا زائرین کی سہولت کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ دنوں میں زائرین کے لیے زیادہ سے زیادہ پروازوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ متاثرہ افراد کو سہولت دی جا سکے۔

حکومت جلد ایک تفصیلی منصوبہ جاری کرے گی جس میں فضائی انتظامات کو منظم بنانے اور متاثرہ زائرین کی مدد کے اقدامات شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایسے ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا جو غیرقانونی طریقے سے 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو عراق بھجوا چکے تھے۔

پاکستانی سفارتخانے نے عراق میں غیر قانونی پاکستانیوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے کو خط لکھا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اربعین ایران چہلم زائرین عراق

متعلقہ مضامین

  • 22 ماہ سے جاری وحشیانہ صیہونی حملے، فلسطینی شہداء کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کرگئی
  • بلوچستان میں اسرائیلی ادارے کے سرگرم ہونے کا انکشاف
  • فلسطینیوں کی نسل کشی پر نیدرلینڈ کا سخت ردعمل، اسرائیلی سفیر طلب، دو انتہاپسند وزیروں پر پابندی
  • ایران نے امریکا و اسرائیل کی 12 روزہ ہائبرڈ جنگ کی تفصیلات جاری کر دیں
  • پیوٹن کا نیتن یاہو سے ہنگامی رابطہ، پسِ پردہ کیا ہے؟
  • اگر دوبارہ جارحیت کی تو مزید سخت جواب ملیگا، سید عباس عراقچی کا امریکہ کو انتباہ
  • اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کے سپریم لیڈر کو براہ راست نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی
  • اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کے سپریم لیڈر کو براہ راست نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی
  • اسرائیل نے ایک بار پھر ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی
  • حکومت کا اہم فیصلہ: اربعین کے زائرین پر زمینی سفر پر پابندی، فضائی سفر جاری رہے گا