اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا مزید اہمیت اختیار کرچکا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا میں ہیں، اُن کا واشنگٹن کا یہ دورہ جو کئی ماہ پہلے سے طے تھا اب جغرافیائی طور پر انتہائی اہم وقت پر ہو رہا ہے۔

واشنگٹن میں فیلڈ مارشل کی موجودگی کے دوران مشرق وسطی کی نئی پیشرفت اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بلاجواز جارحیت نے خطے اور دنیا کے امن کو خطرات سے دوچار کردیا ہے۔

اس تناظر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ واشنگٹن مزید اہمیت اختیار کرچکا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی واشنگٹن میں موجودگی ایک موقع ہے کہ وہ خطے کے اہم معاملات، جیسے اسرائیلی جارحیت اور اس کے خطے پر ممکنہ اثرات، کو براہِ راست امریکی قیادت کے ساتھ زیرِ بحث لائیں۔

اس وقت واشنگٹن میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  کی موجودگی نہ صرف پاکستان کے دفاعی اور تزویراتی مفادات کے لیے اہم ہے بلکہ یہ عالم اسلام کے خدشات اور تحفظات کو مؤثر انداز میں عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا بھی ایک ذریعہ بن سکتی ہے۔

ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی کے نتائج خطے کے امن و استحکام پر گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں، اور پاکستان کی طرف سے ایک متوازن اور دانشمندانہ موقف پیش کرنا بین الاقوامی برادری کو ایک نئے زاویے سے سوچنے پر مجبور کر سکتا ہے۔

اس لحاظ سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کہ یہ موجودگی سفارتی انٹرفیس کے طور پر بھی کام کر رہی ہے، جو امریکا اور مسلم دنیا کے درمیان بات چیت کی نئی راہیں کھول سکتی ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورے جن میں سعودی عرب، چین اور اب امریکا شامل ہیں اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ وہ نہ صرف ایک فوجی کمانڈر کے طور پر بلکہ ایک مؤثر سفارتی شخصیت کے طور پر بھی ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

ان دوروں کا مقصد خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے، خاص طور پر انسدادِ دہشت گردی کے میدان میں پاکستان کے تجربے، قربانیوں اور کامیابیوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں سے پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر بین الاقوامی سطح پر اپنے امیج کو بہتر بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔ ان کے ان دوروں سے نہ صرف دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط کیا ہے بلکہ دہشت گردی، سرحدی سلامتی اور خطے میں ابھرتے ہوئے چیلنجز پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی راہ بھی ہموار کی ہے۔

عالمی طاقتوں اور علاقائی ہمسایوں سے بات چیت کے یہ اقدامات پاکستان کو ایک پُرامن اور بااعتماد شراکت دار کے طور پر پیش کرتے ہیں، جو نہ صرف اپنے قومی مفادات کا دفاع کر رہا ہے بلکہ پورے خطے میں امن کی کوششوں کا بھی سرخیل ہے۔

پاکستانی مسلح افواج کے انسداد دہشت گردی کیخلاف اٹھائے جانے والے اقدامات پر امریکا پاک فوج کا معترف ہے اور اکثر اس حوالے سے تہنیتی بیانات بھی سامنے آتے ہیں جن میں قریب ترین مثال امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل کوریلا کا سینیٹ کی دفاعی کمیٹی میں دیا گیا بیان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انسداد دہشت گردی کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کرنا سب سے بڑی مثال ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے طور پر

پڑھیں:

بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے: آرمی چیف فیلڈ مارشل

ویب ڈیسک: آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت معرکۂ حق میں شکست کے بعد اب فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، آرمی چیف نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کررہے تھے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات میں آرمی چیف نے بلوچستان میں پائیدار امن، ترقی اور قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کو دوہرایا، آرمی چیف نے بھارت کی جانب سے دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت معرکۂ حق میں شکست کے بعد اب فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان جیسے پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔ ان تنظیموں کا انجام بھی وہی ہو گا جو بھارت نے پہلے بھگتا، ان شاء اللہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ دہشتگرد نہ تو کسی مذہب کے نمائندے ہیں، نہ کسی فرقے یا قوم کے، اور ان کے خلاف ایک متحد قومی موقف اور اجتماعی عزم ناگزیر ہے، انہوں نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ جاتی ہم آہنگی اور مربوط قومی حکمت عملی کے ذریعے ہی صوبے کو ترقی کے سفر پر گامزن کیا جا سکتا ہے، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے، تاہم ہر قسم کے اندرونی یا بیرونی خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، نشست کے اختتام پر ایک جامع اور بے تکلف مکالمہ بھی ہوا، جس میں ورکشاپ کے شرکاء نے آرمی چیف سے مختلف امور پر سوالات کئے،،

 سبزہ زار: گھریلو ناچاقی پر خاتون  نےخودکشی کر لی

متعلقہ مضامین

  • معرکۂ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پراکسی جنگ میں شدت آئی: فیلڈ مارشل
  • بھارت دہشت گرد گروہوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو فروغ دے رہا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • شکست کے بعد بھارت اپنی مذموم سازشوں کے لیے پراکسی وار کو بڑھا رہا ہے، جنرل عاصم منیر
  • شکست کے بعد اب اپنی مذموم سازشوں کے لیے پراکسی وار کو بڑھا رہا ہے، جنرل عاصم منیر
  • بھارت دہشتگرد گروہوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو فروغ دے رہا ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت فتنتہ الخوارج و ہند سے ہائبرڈ جنگ کا سہارا لے رہا، فیلڈ مارشل
  • معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
  • بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے: آرمی چیف فیلڈ مارشل
  • بلوچستان کی ترقی اور دہشتگردی کا قلع قمع، قومی یکجہتی کی ضمانت ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • ایران نے امریکا و اسرائیل کی 12 روزہ ہائبرڈ جنگ کی تفصیلات جاری کر دیں