data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران/تل ابیب:ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری خفیہ جنگ نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے لیے جاسوسی کرنے کے شبہے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے، کشیدہ صورتحال کے دوران دونوں جانب خفیہ کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی انٹیلی جنس یونٹ نے ہفتے کے روز صوبہ البرز سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کا الزام ہے،دونوں افراد ایک سیف ہاؤس میں چھپے ہوئے تھے اور وہاں دھماکہ خیز مواد اور دیگر خفیہ الیکٹرانک آلات کی تیاری میں مصروف تھے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے اور ان کے اعترافی بیانات اور مزید تفصیلات جلد عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔ اس سے قبل ایرانی فورسز نے وسطی شہر یزد سے بھی پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا، جن پر اسرائیلی کمانڈوز اور ڈرونز کو ایرانی حدود میں داخل ہونے میں معاونت کرنے کا الزام تھا، ان افراد پر اسرائیل کے لیے خفیہ تصاویر لینے اور مخبری کرنے کا بھی الزام ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی داخلی خفیہ ایجنسی شاباک (شین بیت) اور پولیس نے ایران کے لیے جاسوسی کے شبہے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے، ان گرفتاریوں کی مزید تفصیلات جاری کرنے پر عدالتی پابندی عائد کر دی گئی ہے، یہ واضح کیا گیا ہے کہ گرفتاریاں ایران پر اسرائیلی حملوں کے آغاز کے ایک روز بعد عمل میں آئیں۔

خیال رہےکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی اپنے عروج پر ہے، ایران نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں گزشتہ شب اسرائیل کے مختلف شہروں پر ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں سے حملے کیے، جن کے نتیجے میں کم از کم 14 اسرائیلی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔

یہ حملے اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری اور دفاعی تنصیبات پر حملوں کے بعد کیے گئے، جن میں متعدد سائنسدان اور اعلیٰ فوجی افسران مارے گئے تھے۔ ایران نے ان حملوں کو “خود پر مسلط کی گئی جنگ کا ردعمل” قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ مزید جارحیت کی صورت میں اس کا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: افراد کو گرفتار کیا اسرائیل کے پر اسرائیل کے لیے کیا ہے

پڑھیں:

غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار

— فائل فوٹو 

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے جیوانی سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 5 کا تعلق پنجاب اور ایک کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے تمام شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ایک ماہ کے دوران انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث 265 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
  • اسرائیلی جاسوس، خیانت سے تختہ دار تک
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد ہلاک
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
  • غزہ سٹی میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کا آغاز، 91 فلسطینی شہید، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
  • پاک ایران باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان اور ایران کا باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  • جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار
  • اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
  • قطر نے اسرائیل کو تنہا کر دیا، ایران نے تباہ کرنے کی کوشش کی: نیتن یاہو