ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 2 ایجنٹ گرفتار کرلیے
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ گرفتاری البرز صوبے میں اس وقت عمل میں آئی جب دونوں افراد دھماکہ خیز مواد اور الیکٹرانک ڈیوائسز تیار کر رہے تھے۔
ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق، گرفتار شدگان پر الزام ہے کہ وہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کے ساتھ ساتھ جوہری پروگرام کو نقصان پہنچانے کے لیے تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری خفیہ جنگ کے دوران ایران کئی افراد کو موساد سے تعلق کے شبہ میں گرفتار، اور بعض کو سزائے موت بھی دے چکا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
علامہ ناصر عباس کا تھینک ٹینک میں ایرانی وفد سے خطاب
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے اسلام آباد میں تھینک ٹینک سے خطاب میں کہا ہک ایران مشرق وسطیٰ کا اہم ملک ہے، خطے کے تمام ملکوں کو اپنے مسائل خود حل کرنے ہوں گے۔ پاکستان اور ایران کو بھی اپنے تعلقات بہتر بنانا ہوں گے، بلوچستان کی صورتحال ہمارے سامنے ہے۔ متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ دنیا میں پہلے دو طاقتوں والا نظام تھا، پھر ایک طاقت کا غلبہ دیکھا، اور اب دنیا ایک نئے نظام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اب دنیا طاقتور ملکوں اور طاقتور خطوں کی طرف جا رہی ہے۔ ہمیں قانون کی حکمرانی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی طرف جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ کا اہم ملک ہے، خطے کے تمام ملکوں کو اپنے مسائل خود حل کرنے ہوں گے۔ پاکستان اور ایران کو بھی اپنے تعلقات بہتر بنانا ہوں گے، بلوچستان کی صورتحال ہمارے سامنے ہے، اس لیے اعتماد بحال کرنا بہت ضروری ہے۔