ڈاکٹر مسعود پزشکیان، صیہونی جارحیت میں امریکا براہ راست شریک ہے
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
صدر ایران کا کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج نے اب تک صیہونی جارحیت کا محکم اور مناسب جواب دیا ہے اور جارحیت جاری رہنے کی صورت میں، زیاد سخت اور محکم جواب دیں گی۔ انھوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت روکنے کے لئے کچھ کرنے کے بجائے، اس کی اسلحہ جاتی سیاسی اور انٹیلیجنس حمایت کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں ایران کے خلاف صیہونی جارحیت میں امریکا کو براہ راست شریک بتایا ہے۔ صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج نے اب تک صیہونی جارحیت کا محکم اور مناسب جواب دیا ہے اور جارحیت جاری رہنے کی صورت میں، زیاد سخت اور محکم جواب دیں گی۔ انھوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت روکنے کے لئے کچھ کرنے کے بجائے، اس کی اسلحہ جاتی سیاسی اور انٹیلیجنس حمایت کررہے ہیں۔
صدر ایران نے کہا کہ صیہونی حکومت ہمارے ملک پر جارحیت میں جو جنگی طیارے، میزائل اور اسلحے استعمال کررہی ہے، وہ انہیں ملکوں نے اس کو دیئے ہیں اور وہ اپنے ایئر ڈیفنس اور انٹیلیجنس سسٹم سے اس کی مدد بھی کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ امید ہے کہ علاقائی اور اسلامی ممالک، صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے مقابلے میں، ٹھوس، موثر اور شفاف موقف اختیار کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت جو جرم اور جارحیت بھی کرتی ہے، امریکا کی حمایت سے کرتی ہے۔
صدر ڈاکٹر پزشکیان نے کہا کہ جیسا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر عراقچی کے ساتھ ایک امریکی عہدیدار کی گفتگو میں کہا گیا ہے، صیہونی حکومت امریکا کی اجازت کے بغیر کوئی اقدام نہیں کرسکتی اور آج جو کچھ ہورہا ہے، وہ واشنگٹن کی براہ راست حمایت سے انجام پارہا ہے، ہر چند کہ امریکا میڈیا میں اپنے اس کردار کی پردہ پوشی کی کوشش کرتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر مسعود پزشکیان صیہونی جارحیت صیہونی حکومت پزشکیان نے نے کہا کہ اور اس
پڑھیں:
صدرِ مملکت آصف علی زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شریک ہوں گے
سٹی 42: صدرِ مملکت آصف علی زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
یہ اجلاس اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے زیرِ اہتمام 4 تا 6 نومبر کو دوحہ میں منعقد ہوگا۔صدر آصف علی زرداری سماجی ترقی، روزگار کے مواقع کے فروغ، اور جامع معاشی نمو کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کریں گے۔
صدرِ مملکت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سماجی تحفظ، غربت میں کمی اور کمزور طبقوں کے استحکام میں بنیادی کردار پر روشنی ڈالیں گے۔صدر زرداری دوحہ الائنڈ سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ (2026-28) کے آغاز کے لیے پاکستان کی تیاری پر بات کریں گے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
یہ منصوبہ غیر رسمی ورکرز، معذور افراد اور بچوں کے لیے سماجی تحفظ کے دائرہ کو وسعت دینے اور ماحول دوست روزگار کے فروغ سے متعلق ہے۔صدرِ مملکت دوحہ پولیٹیکل ڈیکلریشن اور عالمی ترقیاتی وعدوں سے ہم آہنگ پاکستان کے منصوبوں کو اجاگر کریں گے۔
صدر آصف علی زرداری ترقیاتی شراکت داروں اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ ایس ڈی جی اسٹیمولس، قرض برائے سماجی و ماحولیاتی تبدیلیوں، اور چین کے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو جیسے ذرائع کے ذریعے مالی وسائل کے حصول کی اہمیت پر زور دیں گےاور دوحہ سربراہ اجلاس کے نتائج کو عملی اقدامات میں ڈھالنے اور پائیدار، جامع ترقی کے فروغ کے پاکستان کے عزم کو دہرائیں گے۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
صدرِ مملکت عالمی و علاقائی رہنماؤں، بالخصوص قطر کی قیادت اور اقوامِ متحدہ سمیت اہم بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔