بنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کو اچانک تبدیل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
بنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کو اچانک تبدیل کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز
ڈھاکا(آئی پی ایس )بنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کو اچانک تبدیل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سید معروف کی جگہ عمران حیدر کو ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمشنر اچانک تبدیل کر دیا گیا ہے، سید معروف کی جگہ عمران حیدر ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا۔
عمران حیدر اس وقت میانمار میں پاکستانی سفیر ہیں، سید معروف کو پہلے ہی ڈھاکہ سے واپس بلایا جا چکا ہے۔ذرائع کے مطابق متعدد ممالک کے لیے پاکستان کے نائب سفیروں کی تعیناتی کی منظوری کے بعد عطیہ اقبال قطر میں پاکستانی نائب سفیر ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حسنین یوسف شام کے لیے پاکستانی ناظم الامور جبکہ رومان وزیر جرمنی کے لیے پاکستانی نائب سفیر تعینات کردیا گیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نعیم چیمہ کو کینیڈا کے لیے ڈپٹی ہائی کمشنر تعینات کیا گیا ہے اور ڈی جی فوزیہ احمد یو اے ای کے لیے نائب سفیر ہوں گی۔عطیہ اقبال اس وقت ڈائریکٹر جنرل برائے امریکہ تعینات ہیں، الیاس محمود نظامی جلد ہی نائب سفیر امریکہ چلے جائیں گے، اویس خان قونصل جنرل قندھار چلے گئے اور فید امجد کو قونصل جنرل برمنگھم تعینات کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہئے اور یہ معاہدہ کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ ایران اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہئے اور یہ معاہدہ کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ پانی زندگی بچاتا ہے جو اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے،چیئرمین سی ڈی اے اسلام آباد ترکیہ کی ریڈ لائن ہے، انقرہ کی سکیورٹی اسلام آباد سے جڑی ہے، ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ میزائل حملے، 14اسرائیلی ہلاک، 200سے زائد زخمی،نیتن یاہو کی رہائش گاہ بھی نشانے پر اسرائیلی حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے، سخت نتائج بھگتنے ہونگے، ایران کا دوٹوک اعلان چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتیوں کامعاملہ، ترجمان قومی اسمبلی نے وضاحت جاری کر دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمشنر اچانک تبدیل کر کردیا گیا نائب سفیر کے لیے
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم کی پریس کانفرنس منسوخ، ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر غور
کراچی:دبئی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آج شام ساڑھے سات بجے ہونے والی پریس کانفرنس اچانک منسوخ کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کی جانب سے رات 9 بجے شیڈول پریکٹس سیشن بھی ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ کل کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے اپنے فیصلے سے پی سی بی کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے تاہم پی سی بی نے فی الحال اسکی تصدیق نہیں کی۔
اس پیشرفت کے بعد پی سی بی حکومت سے مشاورت کرے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کرے گا۔ امکان ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی اپنا باضابطہ مؤقف پیش کرے گا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اگر پاکستان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو قومی ٹیم ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کر سکتی ہے۔