تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، 28 ٹرک سامان ضبط، 128 دکانیں سیل
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
سٹی42:ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق گلشن راوی، شادمان، فیروز پور روڈ، پیکو روڈ، ٹاؤن شپ اور کالج روڈ سمیت اہم تجارتی علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔ آپریشن کے دوران 28 ٹرک سامان ضبط کیا گیا جبکہ 128 دکانیں سیل کی گئیں۔
ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ
میٹروپولیٹن آفیسر کاشف جلیل نے بتایا کہ انسداد تجاوزات مہم کا مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور سڑکوں، فٹ پاتھوں کو عوام کے لیے قابل استعمال بنانا ہے۔
چیف آفیسر کے مطابق میگا آپریشنز کی نگرانی خود ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کر رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ لاہور کو تجاوزات سے پاک اور خوبصورت شہر بنانے تک بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
مظفرگڑھ میں سیلاب سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی
دریائے چناب کےحالیہ سیلاب میں ضلع مظفرگڑھ میں اب تک 9 ہلاکتوں کی تصدیق ریسکیو ٹیم کی جانب سے کی گئی ہے۔
مظفرگڑھ کی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ تحصیل علی پور میں فوج، نیوی اور ریسکیو کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔
مظفرگڑھ میں دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے جس سے سیکڑوں دیہات زیر آب آگئے۔
ریسکیو حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 28 اگست سے 14 ستمبر تک 9 افراد سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں پانی سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
دوسری جانب ریلیف آپریشن میں شامل سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل علی پور میں تاحال کئی افراد لاپتہ ہیں اور سیلابی پانی کے اترنے کے بعد اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔