ملکی سا لمیت پر مزدور کی آواز
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اس وقت خطے کی صورتحال خطرناک طور پر ٹھیک نہیں ہے اور بالخصوص ہمارا ملک پاکستان ان یہود نصاریٰ کے نشانے پر ہے اور ہمیں اس وقت حب الوطنی کا مظاہرہ کرنا بہت ضروری ہوگیا ہے۔ ہم پاکستانی عوام کے اپنے کرپٹ حکمرانوں کے اس نظام سے اختلافات ضرور برقرار ہے اور ہونے بھی چاہئیں۔ مگر آج دشمنوں کی نگاہیں ہم پر لگی ہوئی ہیں اوروہ تاک لگائے بیٹھے ہیں ہم پر چڑھائی کرنے کے لیے۔ اس لیے ہمیں اپنے دفاع کو مزید بہتر سے بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور ہر پاکستانی کو چاہیے کہ اپنی فوج کے ساتھ خصوصی تعاون کرے، یعنی ہر پاکستانی اپنی افواج کو چندہ دیں اپنی اپنی جیب سے کیونکہ مجھے اس بات تب احساس ہوا جب اسرائیل نے ایران پر رات کی تاریخی میں حملہ کیا اور جانی مالی نقصان پہنچایا۔ الحمد اللہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور ہمارے فوج کے جوان ہمیشہ چاک و چوبند رہتے ہیں۔ اسی لیے ہمارے دشمن ڈرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہے اور
پڑھیں:
سندھ لائیو اسٹاک کے تحت 65 موبائل ایمبولینسز خریدنے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے مالدار کسانوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر اپنے جانوروں کی مختلف بیماریوں سے بچا کے لیے، عالمی بینک کے تعاون سے لائیو اسٹاک کے محکمے کے تحت شروع کیے گئے ’’سندھ لائیو اسٹاک اینڈ ایکواکچر ڈویلپمنٹ پروجیکٹ‘‘کے ذریعے 65 موبائل ایمبولینسز خریدی جا رہی ہیں۔ یہ بات صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی نے اپنے آفس کے باہر ایک ملکی کمپنی کی تیار کردہ موبائل ایمبولینس کا نمونہ چیک کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ایمبولینس میں جانوروں کی صحت کے لیے نصب آلات کا جائزہ بھی لیا۔