صنم چوہدری کی شوبز میں واپسی کا امکان، کیا شرط رکھی؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
کراچی:
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر صنم چوہدری نے ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کا عندیہ دے دیا تاہم انہوں نے اس کے لیے کچھ شرائط بھی رکھی ہیں۔
صنم چوہدری جو شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ چکی ہیں اور اب دینی تعلیم حاصل کر رہی ہیں، اکثر قرآنی آیات اور اسلامی پیغامات اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 2.
حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا، جس میں ایک مداح نے ان سے پوچھا: "کیا آپ حجاب کے ساتھ دوبارہ ڈراموں میں آئیں گی؟”
اس پر صنم چوہدری نے جواب دیا کہ "اگر ڈرامے کا پیغام لوگوں کو اللہ کے قریب لانے والا ہو اور مجھے اپنی حدود میں رہ کر — مکمل حجاب کے ساتھ — کام کرنے کی اجازت ہو تو میں شامل ہو سکتی ہوں۔”
یاد رہے کہ صنم چوہدری نے ’’گھر تتلی کا پر، شزا، آسمانوں پہ لکھا، میر عبر، اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اب ان کے مداح ان کی ممکنہ واپسی کے منتظر ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: صنم چوہدری
پڑھیں:
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے چند علاقوں میں بارش جبکہ شمالی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق، آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی مقامات پر صبح و رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔ تاہم، مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو سانس اور آنکھوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہے گا، جبکہ مری، گلیات اور قریبی علاقوں میں بھی خشک موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پنجاب کے شہروں لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں اسموگ کے اثرات نمایاں رہنے کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہے گا، تاہم چترال، دیر، باجوڑ اور کرم میں چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔ اسی طرح، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، کل سے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے اور کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، راولپنڈی، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش جبکہ مری میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہا، جب کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ چھائی رہی۔