ہانیہ عامر کو شوبز میں کس نے متعارف کروایا؟ انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق اور عمران رضا کاظمی نے ہانیہ عامر کو شوبز میں متعارف کروایا تھا۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو شوبز انڈسٹری میں متعارف کرانے سے متعلق انکشاف سامنے آیا۔ اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق نے بتایا کہ ان کا اور ان کے بزنس پارٹنر عمران رضا کاظمی کا ہانیہ کو انڈسٹری میں لانے میں کلیدی کردار تھا۔
گفتگو کے دوران حریم نے بتایا کہ ان دونوں نے ہانیہ عامر کو سب سے پہلے ڈبسمیش پر دیکھا، جہاں ان کی خود اعتمادی، معصومیت اور پرکشش شخصیت نے فوری طور پر انکی توجہ حاصل کی۔
View this post on InstagramA post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
حریم فاروق نے ہانیہ کے پہلے آڈیشن کو یاد کرتے ہوئے اسے ایک خوشگوار تجربہ قرار دیا اور کہا کہ وہ آج بھی ہانیہ کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہانیہ کی محنت، لگن اور مثبت رویے نے انہیں انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے میں مدد دی۔
A post shared by VeryFilmi (@veryfilmi)
واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے مختصر وقت میں ڈرامہ اور فلمی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور مداحوں کی بڑی تعداد ان کے کام کو سراہتی ہے۔ انہیں پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت اور دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر کو
پڑھیں:
سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
سٹی42:سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے۔
سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد ڈیفنس فیز ون، اللہ ہو چوک مسجد میں ادا کی جائے گی۔
اہلِ خانہ نے دوست احباب اور عزیز و اقارب سے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست