WE News:
2025-07-05@22:52:37 GMT

کوئٹہ میں پیٹرول نایاب، شہریوں کی پمپس پر لمبی قطاریں

اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT

کوئٹہ میں پیٹرول نایاب، شہریوں کی پمپس پر لمبی قطاریں

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے  فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

تاہم وادی کوئٹہ میں اس اعلان سے قبل ہی پیٹرول نایاب ہو گیا تھا۔ شہر میں پیٹرول کی قلت نے شہریوں کو نئے شکوک وشبہات میں مبتلا کر دی تھا البتہٰ بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کے مطابق کوئٹہ میں پیٹرول کا کوئی بحران نہیں، ایسی افواہیں ایرانی پیٹرول کے کاروبار سے وابستہ اسمگلرز کی جانب سے پھیلائی جارہی ہیں، ایرانی پیٹرول پمپس سنگین سیکیورٹی خطرات اور حادثات کا موجب ہیں۔ ایک ماہ میں 28 جگہ ایسے ایرانی پیٹرول پمپس میں حادثات پیش آئے ہیں جس سے عوام کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کیا عید قربان سے قبل کوئٹہ میں ایرانی پیٹرول دستیاب ہوگا؟

ترجمان صوبائی حکومت نے مزید کہا کہ ایرانی پیٹرول اور اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے، پیٹرول بحران کا تاثر پیدا  کرکے ایرانی پیٹرول چھوڑنے کا مطالبہ اسمگلرز کی جانب سے کیا جارہا ہے،  قانونی پیٹرول کی دستیابی کے لیے پیٹرول پمپس کو پابند کیا جارہا ہے،  پیٹرول پمپس کے اسٹوریج چیک کرکے قانونی پیٹرول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، قانونی پیٹرول کی عدم دستیابی سے متعلق شکایات ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں دی جاسکتی ہے،  کوئی بھی پیٹرول پمپ پیٹرول دینے سے حیل و حجت کرے گا تو کارروائی ہوگی۔

ادھر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہر اللہ بادینی کی زیر صدارت شہر میں پیٹرول کی ترسیل اور دستیابی کی مکمل بحالی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں حائل رکاوٹوں کو دور اور عوام کی مشکلات کے فوری حل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے علاوہ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی کہ شہر میں پیٹرول کی مکمل اور بلا تعطل سپلائی ہر صورت یقینی  اور شہر کے کسی بھی پمپ کو بند نہ ہونے دیا جائے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ تمام پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور ہر پمپ پر اسٹاک کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ تمام سب ڈویژنز میں پیٹرول پمپس کے باقاعدہ دورے کریں اور کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائیں۔ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے اور صورتحال کی خود نگرانی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کیا ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ کا سلسلہ سال 2025 میں تھم جائےگا؟

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے صدر قیوم الدین نے کہا کہ کوئٹہ میں سوشل میڈیا کے ذریعے اڑائی جا رہی ہیں کہ ایرانی پٹرول کی بندش سے شہر میں پٹرول کا بحران پیدا ہونے جا رہا ہے جس پر شہری بڑے پیمانے پر پمپس کا رخ کر رہے ہیں اور اپنی ضرورت سے زائد پٹرول ڈلوا رہے ہیں جس کی وجہ سے کئی پٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں البتہ ہم نے کراچی سے پیٹرول منگوا لیا ہے جو جلد کوئٹہ پہنچ جائے گا جس کے بعد پیٹرول پمپ پر لگا رش کم ہو جائے گا۔

قیوم الدین نے بتایا کہ ماضی میں ہمارے پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی طلب کم تھی کیونکہ شہر میں باآسانی غیر قانونی طور پر سمگل کیے جانے والا ایرانی پٹرول دستیاب تھا۔ جس پٹرول پمپ پر روزانہ کی سیل 2 سے 3 ہزار لیٹر تھی اب اس کی سیل 20 سے 25 ہزار لیٹر تک پہنچ گئی ہے اس کے علاوہ کمپنیاں بھی بلوچستان کو بروقت مال نہیں پہنچاتی اور جتنا ڈیمانڈ کیا جاتا ہے اتنا پیٹرول نہیں دیا جاتا جس کی وجہ سے ایسے حالات پیدا ہوئے ہیں تاہم جلد معاملات بہتر ہو جائے گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایرانی پیٹرول پیٹرول پمپس سمگلنگ کوئٹہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایرانی پیٹرول پیٹرول پمپس سمگلنگ کوئٹہ ایرانی پیٹرول پیٹرول پمپس میں پیٹرول پیٹرول پمپ کوئٹہ میں پیٹرول کی فی لیٹر کے لیے

پڑھیں:

سیکیورٹی خدشات: پشاور سےکوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک لیا گیا۔

پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے باعث جیکب آباد میں روک لیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق میرپور ماتھیلو میں مال گاڑی کے پٹڑی سے اترجانے کے باعث ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی تھی جس کے باعث جعفر ایکسپریس 14 گھنٹے تاخیر سے جیکب آباد پہنچی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ رات کے وقت سیکیورٹی خدشات کے باعث جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد روک دیا گیا ہے۔صورتحال درست ہوتے ہی جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ کے لیے روانہ کیا جاناہے ۔

متعلقہ مضامین

  • دنیا کا نایاب ترین نیا بلڈ گروپ دریافت؛ نام جانیے
  • مہنگے پیٹرول سے جان چھڑائیں، ایک چارج پر 90 کلو میٹرسفر، سستی الیکٹرک بائیکس آگئیں
  • آپ کتنی لمبی اور کتنی صحت مند زندگی جئیں گے؟ جواب خون کی صرف ایک بوند میں
  • سیکیورٹی خدشات: پشاور سےکوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک لیا گیا۔
  • گوجرانوالہ: تھیم پارک میں وائلڈ لائف کی کارروائی، غیر قانونی طور پر رکھے گئے 4 نایاب چیتے برآمد
  • کوئٹہ: موبائل فونز نیٹ ورک کی سروس معطل
  • مہنگے پیٹرول سے پائیں چھٹکارا،ایک چارج پر 90 کلو میٹرسفر کرنیوالی الیکٹرک بائیکس لانچ
  • سیکیورٹی خدشات، کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک لیا گیا
  • کوئٹہ، ہفتم محرم الحرام کا مرکزی جلوس برآمد
  • ’ذائقے سے بھرپور کوئٹہ کی سلیمانی کلیجی‘: جو ایک بار کھائے وہ بار بار آئے