data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ: چین میں بچپن میں ایک دوسرے سے جدا ہو جانے والی جڑواں بہنیں برسوں بعد نہ صرف دوبارہ مل گئیں بلکہ اس سے بھی پہلے وہ ایک دوسرے کی بہترین دوست بن چکی تھیں، انہیں علم ہی نہ تھا کہ وہ درحقیقت بہنیں ہیں۔

چینی صوبے ہیبئی سے تعلق رکھنے والی زینگ گاؤشین اور ہائی شیاؤ صرف 10 دن کی تھیں جب ان کے والدین نے غربت کے باعث دونوں کو مختلف خاندانوں کے سپرد کر دیا۔ والدین کی ہدایت پر دونوں خاندانوں نے ایک ہی شہر میں رہائش اختیار کی لیکن بچیوں کو ان کے رشتے کے بارے میں کچھ نہ بتایا گیا۔

ہائی شیاؤ کو 17 سال کی عمر میں اپنے اسکول کی ایک ساتھی سے علم ہوا کہ ایک کپڑوں کی دکان پر ایک لڑکی کام کرتی ہے جس کی شکل اس سے بالکل ملتی ہے۔ جب اس نے دکان پر جاکر زینگ گاؤشین کو دیکھا تو دونوں میں دوستی ہوگئی۔ کچھ عرصے میں انہیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ ان کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہے، آواز، انداز، بالوں کا اسٹائل اور پسندیدہ کھانے بھی یکساں ہیں۔

دونوں کے گود لینے والے خاندانوں کو معلوم تھا کہ یہ جڑواں بہنیں ہیں، لیکن انہیں ڈر تھا کہ کہیں سچ جاننے کے بعد دونوں لڑکیاں انہیں چھوڑ نہ دیں، اسی لیے حقیقت چھپائے رکھی۔ تاہم 14 ماہ بعد دونوں خاندانوں نے سچ بتا دیا کہ وہ جڑواں بہنیں ہیں۔

دونوں کو اب ایک دوسرے سے ملے 20 سال ہوچکے ہیں، اور حیرت انگیز طور پر انہوں نے بغیر مشورے کے ایک دوسرے کے قریب فلیٹس خرید لیے۔ دونوں کے بچے بھی ایک ہی عمر کے ہیں، 13 سال کے، اور ایک ہی اسکول میں، ایک ہی کلاس میں زیر تعلیم ہیں۔

ہائی شیاؤ کے مطابق ان کے بچے بھی شکل و صورت میں مشابہت رکھتے ہیں، یہاں تک کہ اکثر اوقات دونوں بہنوں میں سے کوئی ایک ہی اسکول جاکر بچوں کے اساتذہ سے مل لیتی ہے اور اساتذہ کو پتا بھی نہیں چلتا۔

دونوں بہنوں نے ملنے کے بعد اپنے اصل والدین کو تلاش کرنے کی کوشش نہیں کی۔

ایک دوسرے سے ملنے کے 20 سال مکمل ہونے پر دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا: “گزشتہ دو دہائیوں کا ہر دن خوشیوں سے بھرا ہوا تھا۔”

یہ کہانی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور لاکھوں صارفین کے دلوں کو چھو گئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جڑواں بہنیں ایک دوسرے ایک ہی

پڑھیں:

سندھ حکومت نے خواتین کیلیے  پنک اسکوٹی فراہمی کے دوسرے  مرحلے  کا اعلان کردیا

کراچی:

سندھ حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے پنک اسکوٹی فراہمی کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ خواتین کو پنک اسکوٹیز کی فراہمی کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کرنے جا رہی ہے۔ خواتین سے اپیل ہے کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں، تربیتی کورسز میں حصہ لیں اور پنک اسکوٹیز پروگرام کے دوسرے مرحلے میں رجسٹریشن کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خواتین کو مفت ٹریننگ کے ساتھ ساتھ مفت لائسنس بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اسکوٹیز کی فراہمی کا مقصد ان کو روزمرہ کے سفری مسائل سے نجات دلانا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پنک اسکوٹیز کے منصوبے کو عوام کی طرف سے غیر معمولی پذیرائی ملی۔جس میں  درجنوں خواتین نے ڈرائیونگ سیکھی، لائسنس حاصل کیے اور اپنی روزمرہ مصروفیات کے لیے پنک اسکوٹیز کو اپنایا۔ حکومت سندھ چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور محفوظ، باوقار انداز میں اپنے تعلیمی و پیشہ ورانہ سفر کو جاری رکھیں۔

سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس، پنک بس سروس، الیکٹرک بس سروس اور اب پنک اسکوٹیز جیسے منصوبوں کا مقصد شہریوں کو سستی، محفوظ اور باوقار سفری سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ خواتین کو سماجی اور معاشی طور پر مضبوط بنانا صرف ایک حکومتی منصوبہ نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی سیاسی اور انسانی فلسفے کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی سفر کا مرکزی ستون ہے، یہ مشن شہید بینظیر بھٹو کے اس وژن کا تسلسل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئندہ 5 برسوں میں شرح خواندگی 90 فیصد تک بڑھانے اور ہر بچے کے اسکول داخلے کے لیے پرعزم ہیں: آصف علی زرداری
  • سندھ میں خواتین کیلیے پنک اسکوٹی فراہمی کے دوسرے مرحلے کا اعلان
  • خواتین کیلئے خوشخبری، سندھ حکومت کا پنک اسکوٹی فراہمی کے دوسرے مرحلے کا اعلان
  • سندھ حکومت نے خواتین کیلیے  پنک اسکوٹی فراہمی کے دوسرے  مرحلے  کا اعلان کردیا
  • برسوں سے نیشنل ایوارڈ نہ ملنے پر افسوس تھا، شاہ رخ کا اعتراف
  • ابوظہبی ٹی10 لیگ: 1xBat مسلسل دوسرے سال بھی آفیشل اسپانسر مقرر
  • بلیدہ میں پکنک پر گئے 4نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد، خاندانوں میں صف ماتم
  • سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہو چکا، چین نے کبھی کسی دوسرے ملک سے تعلق نہ رکھنے کی شرط نہیں لگائی، احسن اقبال
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں
  • اسلام آباد : بھاری گاڑیاں فضائی آلودگی کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئیں