ایف بی آر ،ٹیکس کے پیسے سے ایک ہزار گاڑیاں منگوانا شروع
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
افسران کیلئے 12سو سی سی کی ایک ہزارسے زائد گاڑیوں کی دو بڑی کمپنیوں سے خریداری
گاڑیوں کی دونوں سائیڈ پر ایف بی آر کاا سٹیکر، گریڈ 18تک کے افسران کو دی جائیں گی
ایف بی آر نے ٹیکس کے پیسے سے ایک ہزار گاڑیاں منگوانا شروع کر دیں۔باوثوق ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے افسران کیلئے 12 سو سی سی کی ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کی دو بڑی کمپنیوں سے خریداری کی۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر سے گریڈ 18 تک کے افسران کو یہ گاڑیاں دی جائیں گی، چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال ایف بی آر نے کار مینوفیکچررز سے ایک ہزار 10 گاڑیاں سپیشل فیچرز کیساتھ بُک کرائیں۔تمام گاڑیوں کی دونوں سائیڈ پر ایف بی آر کا اسٹیکر بھی لگوایا گیا ہے ۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
شہرقائد میں مطلع ابر آلود
شہر قائد میں آج بھی مطلع ابر آلود رہے گا.تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔شہر قائد میں آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں آج بھی وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت 20 تا 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے. شہر میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا. تاہم شام یا رات میں ہلکی بارش یا بونداباندی متوقع ہے۔