پلاسٹک شاپنگ بیگز کیخلا ف افسران کوسخت کریک ڈائون کاحکم
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کی پلاسٹک شاپنگ بیگز سے متعلق صنعتوں اور دکانداروں کو دی گئی مہلت ختم۔ آج سے صوبے بھر میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی ہوگی۔ جس کا اطلاق صرف اعلانات تک محدود نہیں بلکہ اس بار سخت کارروائی کے واضح احکامات جاری ہو چکے ہیں۔ سیکرٹری ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی سندھ آغا شاہنواز خان نے تمام مینوفیکچررز، سپلائرز، ہول سیلرز اور دکانداروں کو سختی سے متنبہ کیاہے کہ پلاسٹک بیگز کی تیاری، ترسیل اور استعمال کسی بھی صورت برداشت نہیں ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے، گرفتاری اور فیکٹری بندش جیسے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ تمام ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سیپا ٹیمیں فیلڈ میں نکلیں گی اور بغیر کسی رعایت کے ایکشن ہوگا۔ آغا شاہنواز خان کا کہنا ہے کہ بارہا مہلت دی گئی، آگاہی مہمات چلائی گئیں، وارننگزبھی دی گئیں لیکن اب برداشت کی کوئی گنجائش باقی نہیں۔ تمام فیکٹری مالکان، تھوک فروش اور ریٹیلرز فوری طور پر پلاسٹک بیگز کا کاروبار بند کر دیں ورنہ سخت کارروائی ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جناح ٹائون کے تمام یوسیز میں انسدادِ ڈینگی و ملیریا اسپرے مہم کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح کی جانب سے مون سون بارشوں کے بعد مختلف علاقوں میں پیدا ہونے والی صفائی و ستھرائی کی صورتحال کے پیشِ نظر تمام یوسیز میں انسدادِ ڈینگی و ملیریا اسپرے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع کی ہدایت پر ہر یوسی کے لیے علیحدہ اسپرے مشینیں خریدی گئی ہیں تاکہ تمام علاقوں میں بیک وقت اور مؤثر انداز میں اسپرے مہم جاری رکھی جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم سی جناح کی جانب سے 11 اسپرے مشینیں خریدی گئی ہیں، جو کہ تمام یوسیز میں یکساں طور پر تقسیم کی جارہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد برسات کے بعد کھڑے پانی، گندگی اور مچھروں کی افزائش کو روک کر شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح شہریوں کی صحت و سلامتی ہے تمام یوسیز میں بیک وقت اسپرے مہم کا آغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹی ایم سی جناح عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپرے مہم کے دوران عملے کی کارکردگی کی نگرانی بھی کی جارہی ہے اور شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اس مہم میں تعاون کریں اور کسی بھی شکایت یا تجویز کی صورت میں ٹی ایم سی سے فوری رابطہ کریں۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ صفائی و صحت کے حوالے سے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ جناح ٹاؤن کو ایک مثالی ٹاؤن بنایا جا سکے۔