لوئردیر؛ 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق، 10 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
لوئردیر کے علاقے میں دو گاڑیوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دیر لوئر میں خال گوپلم کے مقام پر 2 گاڑیوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک نوجوان جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا ریسکیو ہے۔ طبی ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں مزید علاج معالجہ کے لیے پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔