ایران کا سپرسانک میزائلوں سے حملہ، حیفہ میں کئی مقامات پر آگ لگ گئی، 15 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
عرب میڈیا کے مطابق ایران کے ہائپرسونک میزائل کے حملے میں اسرائیل میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، متعدد لوگ زخمی ہیں، ہزاروں لوگ زیر زمین جاچکے ہیں، جب کہ اسرائیل میں خوف کا سماں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے دن بھر تہران پر حملوں کے بعد ایران نے پورے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کر دی جس کے نتیجے میں 15 اسرائیلی زخمی ہوگئے اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ایران کے میزائل پہنچتے ہی اسرائیل کے تل ابیب، حیفہ اور دیگر شہروں میں سائرن بج اٹھے، شہریوں کو شیلٹرز کی جانب جانے اور اگلے احکام تک وہاں سے نہ نکلنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
اسرائیل نے اپنے تمام ہوائی اڈے اور فضائی حدود مکمل طور پر بند کردی ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایران کے بیلسٹک میزائل اسرائیل کے کئی مقامات پر ٹکرانے کی اطلاعات کے بعد ایمرجنسی سروسز کو روانہ کیا گیا ہے۔ تازہ ترین حملوں کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل میں متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں، اور حیفہ میں آگ لگی ہوئی ہے، وہاں بھی کچھ شہری زخمی ہوئے ہیں جب کہ شمالی اسرائیل میں بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، مجموعی طور پر اس حملے میں 15 اسرائیلی زخمی ہوئے۔
یروشلم پوسٹ کے مطابق ’زکا‘ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شمالی اسرائیل میں ایک عمارت پر براہ راست میزائل ٹکرایا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران کے ہائپرسونک میزائل کے حملے میں اسرائیل میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، متعدد لوگ زخمی ہیں، ہزاروں لوگ زیر زمین جاچکے ہیں، جب کہ اسرائیل میں خوف کا سماں ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران کے حملے کے بعد اسرائیل کی جانب سے وسطی ایران میں ان مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے جن کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ وہ میزائل تنصیبات ہیں۔
تہران ٹائمز کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے کہا ہے کہ یہودی قابضین مقبوضہ علاقے چھوڑدیں، کیوں کہ یہی ان کی بقا کا واحد راستہ ہے، جرائم پیشہ لوگوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسرائیل پر بڑے میزائل حملے کے بعد ایران کے کئی صوبوں میں احواظ دفاعی نظام کو فعال کردیا گیا ہے۔ تہران ٹائمز کے مطابق یہ اقدام انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر اٹھایا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق ایران کے اسرائیل میں کی جانب سے گیا ہے کے بعد
پڑھیں:
رحیم یارخان: شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 5 اہلکارشہید،2 زخمی
رحیم یار خان(نیوز ڈیسک)رحیم یارخان میں شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا،حملے میں پانچ پولیس اہلکار شہید 2 زخمی ہوگئے۔
رحیم یارخان پولیس کاکہنا ہےکہ شیخانی چوکی پر اندھڑگینگ اوربکھرانی گینگ نےحملہ کیا،حملہ آوروں نے راکٹ لانچر،ہینڈ گرنیڈ کا استعمال کیا،شیخانی چوکی پر 7پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے۔
شہید اہلکاروں کی لاشیں شیخ زید ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں،شہید اہلکاروں میں 3 کا تعلق بہاولنگر اور 2 کا رحیم یارخان سے ہے،شہید ہونے والوں میں عرفان،سلیم،خلیل،غضنفر،نخیل شامل ہیں
Post Views: 4