پنجاب بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 48 ہزار سے زائد مقدمات درج
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
علی ساہی :وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پنجاب پولیس نے رواں سال کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 48 ہزار 942 مقدمات درج کیے.
لاہور سمیت صوبہ بھر سے بجلی چوری میں ملوث 32 ہزار 985 ملزمان کو گرفتار کیا گیا.
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ےتھا کہ بجلی چوری کے 30 ہزار 201 مقدمات کے چالان مکمل کر لئے ۔خزانے کو نقصان پہنچانے والے 2 ہزار سے زائد ملزمان کو سزائیں ،جرمانے کروائے گئے۔ےلاہور میں بجلی چوری کے 12 ہزار سے زائد مقدمات درج کر کے 15298 بجلی چور گرفتار کر لیا گیا۔
ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کیخلاف ترجیحی کارروائیاں کی جائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔