نادرا نے کراچی میں بائیکر سروس کی تعداد بڑھا دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
ڈی جی نادرا کراچی ریجن عامر علی خان کے مطابق کراچی کے تمام اضلاع کے شہری اب بائیک گھر منگوا کر شناختی کارڈ کی تجدید، بے فارم اور دیگر سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نادرا نے شہریوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے کراچی میں بائیکر سروس کی تعداد تین سے بڑھا کر 8 کر دی۔ ڈی جی نادرا کراچی ریجن عامر علی خان کے مطابق کراچی کے تمام اضلاع کے شہری اب بائیک گھر منگوا کر شناختی کارڈ کی تجدید، بے فارم اور دیگر سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے حوالے سے کراچی میں روڈ شو کا انعقاد کیا ہے۔ پاک آئی ڈی کو بڑھانے کیلئے یونیورسٹی، اسکولز، شاپنگ مالز اور دیگر اداروں میں آگاہی مہم شروع کی ہے۔ عامر علی خان نے کہا کہ پاک آئی ڈی کے سافٹ ویئر کو بہتر کیا گیا ہے، سافٹ ویئر میں تیکنیکی مسائل کو دور کر دیا ہے۔ ڈی جی نادرا کراچی کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ماہ میں پاک آئی ڈی کی بڑے پیمانے پر مہم شروع کرنے کا ارادہ ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاک آئی ڈی
پڑھیں:
سام سنگ اسمارٹ ٹی وی سروس بحال، عالمی تعطل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی
سام سنگ کے اسمارٹ ٹی وی ایک بڑے تعطل کے بعد دوبارہ معمول کے مطابق کام کرنے لگے ہیں، تاہم اس عالمی خلل کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں: سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا لانچ، قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟
گزشتہ روز (بروز جمعرات) دنیا بھر کے صارفین نے ریڈٹ، سام سنگ کے آن لائن فورمز اور دیگر ویب سائٹس پر شکایات درج کیں کہ ان کے اسمارٹ ٹی وی پر ہولو، ایپل ٹی وی، یوٹیوب سمیت کئی ایپلیکیشنز نہیں چل رہیں۔ یہ ایپلیکیشنز مینو میں تو نظر آرہی تھیں، لیکن کھولنے پر مختلف قسم کے خرابی کے پیغامات آرہے تھے، جن میں سرور کی دیکھ بھال، انٹرنیٹ منقطع ہونے اور تصدیق کے مسائل شامل تھے۔
دلچسپ امر یہ تھا کہ کچھ صارفین نے بتایا کہ نیٹ فلیکس اس مسئلے سے متاثر نہیں ہوا، ممکنہ طور پر اس لیے کہ یہ اپنی ذاتی مواد ترسیل کا نیٹ ورک استعمال کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یکم جنوری 2025 سے کون سے موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا؟
سام سنگ نے اس مسئلے پر اپنے سماجی رابطے کے ذرائع یا ویب سائٹ پر اب تک کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا۔ تاہم ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ کمپنی کے معاون عملے کی جانب سے انہیں جواب موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ جنوبی کوریا کی یہ ٹیکنالوجی کمپنی ’آپ کے سام سنگ ٹی وی پر ممکنہ سروس کی بندش‘سے آگاہ ہے اور اس کی انجینئرنگ ٹیم ’جلد از جلد خدمات بحال کرنے‘ کے لیے کام کر رہی ہے۔
اب دنیا بھر میں کئی صارفین کے لیے سام سنگ اسمارٹ ٹی وی دوبارہ معمول کے مطابق چلنے لگے ہیں، مگر صارفین کمپنی کی جانب سے مکمل وضاحت کے منتظر ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسمارٹ ٹی وی تعطل سام سانگ سروس بحال