تاریخی مقابلہ! ٹی 20 میچ میں تین بار سپر اوور کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب نیدرلینڈز اور نیپال کے درمیان سہ فریقی سیریز کا میچ تین سپر اوورز تک جا پہنچا، جس میں نیدرلینڈز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کرلی۔
میچ کا باقاعدہ دورانیہ برابر رہا، دونوں ٹیموں نے 152،152 رنز اسکور کیے۔ اس کے بعد پہلا سپر اوور کھیلا گیا جس میں دونوں نے 19،19 رنز بنائے۔ نتیجہ نہ نکلنے پر دوسرا سپر اوور ہوا جو 17،17 رنز پر ختم ہوا۔ بالآخر تیسرے سپر اوور میں نیپال کی ٹیم بغیر کوئی رن بنائے 2 وکٹیں گنوا بیٹھی۔
نیدرلینڈز کو جیت کے لیے صرف 1 رن درکار تھا، جو بیٹر نے چھکا مار کر حاصل کیا اور اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلوائی۔ یہ ٹی 20 اور لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ کا پہلا موقع تھا کہ کسی میچ کا فیصلہ تیسرے سپر اوور میں ہوا ہو۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سپر اوور
پڑھیں:
کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں پاکستان بازار پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشنِ بہار میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت اسد کے نام سے کرلی گئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مقابلے کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ، متعدد موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کرلی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔