حیدرآباد: شدید گرمی اور حبس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد برف خریدنے میں مصروف ہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

غزہ: خوراک کی تلاش میں نکلے شہریوں پر اسرائیلی حملے‘ 65 فلسطینی شہید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ(صباح نیوز) غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیر کو65 فلسطینی شہید اور 315 شدید زخمی ہو گئے غزہ کے جنوبی علاقے المواصی میں پیر کی صبح قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم از کم 20 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہری امدادی سامان کے حصول کے لیے ایک مرکز کے قریب جمع تھے۔غزہ میں سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل کے مطابق متاثرہ افراد امریکی امدادی مرکز، واقع رفح سے خوراک حاصل کرنے کے لیے انتظار کر رہے تھے کہ ان پر اچانک براہ راست گولیاں برسائی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں بڑی تعداد شدید حالت میں ہے، جنہیں خان یونس میں ریڈ کراس کے فیلڈ اسپتال منتقل کیا گیا۔ غزہ کی وزارت صحت نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ7 اکتوبر2023 سے قابض اسرائیل کی جاری نسل کشی کے نتیجے میں شہدا اور زخمیوں کی مجموعی تعداد1 لاکھ84 ہزار355 ہو چکی ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری یومیہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک55 ہزار432 فلسطینی شہید اور1 لاکھ28 ہزار923 زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کے پی کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی، چند مقامات پر بارش کا امکان
  • ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار، کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان
  • کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی، درجہ حرارت میں کتنا اضافہ ہوگا؟
  • کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے بعدکہی بارش تو کہی بوندا باندی
  • غزہ: خوراک کی تلاش میں نکلے شہریوں پر اسرائیلی حملے‘ 65 فلسطینی شہید
  • شدید گرمی کا راج برقرار: مری، سوات اور کشمیر میں بارش کی نوید
  • پختونخوا کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں، کچھ اضلاع میں بارش کا امکان
  • پختونخوا کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں،کچھ اضلاع میں بارش کا امکان
  • ملیر ہالٹ میں فلاحی تنظیم کی جانب سے شدید گرمی میں شہریوں کوپانی ٹھنڈا پلایا جارہا ہے